'افغان تنازع کے فوجی حل کی کوششیں ناکام ہوچکیں'

uzairm

Senator (1k+ posts)
اس پر کوئی نہیں بولے گا کیونکہ سمجھ نہیں آتی نہتے لوگ سپر پاور سے کنٹرول کیون نہیں ہوئے؟

کچھ دیر اور ہے اس کے بعد وہ معرکہ حق و باطل ہونے کو ہے جو باطل کا بھرکس نکال دے گا
 
muhammadadeel

Chief Minister (5k+ posts)
یہ کافروں کا چینل ہے جس سے ہمشہ پاکستان کہ متعلق الٹی بکواس سننے کو ملتی ہے۔

منظور پشین اور اس جیسے پاکستان مخالف لوگوں کو یہی لوگ جگہ دیتے ہیں۔
 
Shanzeh

Minister (2k+ posts)
اس پر کوئی نہیں بولے گا کیونکہ سمجھ نہیں آتی نہتے لوگ سپر پاور سے کنٹرول کیون نہیں ہوئے؟

کچھ دیر اور ہے اس کے بعد وہ معرکہ حق و باطل ہونے کو ہے جو باطل کا بھرکس نکال دے گا

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اس سے پہلے کہ آپ افغانستان ميں طالبان کے جنگجوؤں کی مبينہ بہادری اور جرات کے گن گائيں، ان ہزاروں بے گناہ اور نہتے افغان شہريوں کو بھی اپنی سوچ ميں شامل کريں جنھيں ان مسلح گروہوں کی جانب سے دانستہ نشانہ بنا کر ہلاک کيا گيا ہے۔

افغانستان ميں اقوام متحدہ کے مشن اور ہيومن رائٹس کی ايک مشترکہ رپورٹ کے مطابق سال 2017 ميں دس ہزار سے زائد عام شہريوں کو نشانہ بنايا گيا۔ ان 10،453 شہريوں ميں سے 3438 شہريوں کو ہلاک کيا گيا اور 7015 شہری زخمی ہوۓ۔

علاوہ ازيں، جن "نہتے" جنگجوؤں کے بارے ميں آپ يہ غلط دعوی کر رہے ہيں کہ وہ حق و باطل کے معرکے ميں اپنا کردار ادا کر رہے ہيں، وہ عمومی طور پر کم سن بہکاۓ ہوۓ خودکش حملہ آوروں کو استعمال کر کے معاشرے ميں تشدد کو فروغ ديتے ہيں اور پھر ان مکروہ اقدامات پر اپنی عظمت کا پرچار کرنے سے بھی باز نہيں آتے۔

افغانستان ميں اپنے تئيں جن "معزز سپاہيوں" کی عظيم فتوحات کا ذکر اپنی کھوکھلی تقارير اور جذباتيت پر مبنی پيغامات ميں کيا جا رہا ہے وہ نا صرف يہ کہ تناظر سے ہٹ کر غلط تاثر پيدا کرنے کی بھونڈی کوشش ہے بلکہ ان ہزاروں معصوم افغان شہريوں کے ذکر کے بغير نامکمل ہے جو گزشتہ کئ برسوں کے دوران مساجد، بازاروں، سکولوں، جنازوں اور ديگر عوامی مقامات پر خودکش حملوں اور بم دھماکوں ميں ان مجرموں کے ہاتھوں مارے جا چکے ہيں۔

بم امریکی اور اتحادی فوجیں برسائیں اور الزام افغان فریڈم فائیٹر اٹھائیں بلے بھئی بلے۔

امریکہ افغانستان میں لینے کیا بیٹھا ہے؟
 
Last edited:

Shanzeh

Minister (2k+ posts)
بم امریکی اور اتحادی فوجیں برسائیں اور الزام افغان فریڈم فائیٹر اٹھائیں بلے بھئی بلے۔

امریکہ افغانستان میں لینے کیا بیٹھا ہے؟

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ريکارڈ کی درستگی کے ليے واضح کر دوں کہ خطے سے ابھرنے والے عالمی دہشت گردی کے خطرے اور اس سے نبرد آزما ہونے کے ليے دہشت گردی کے محفوظ ٹھکانوں کو نيست ونابود کرنے کے ضمن ميں مختلف امريکی حکومتوں کے موقف ميں کوئ فرق نہيں ہے۔ يہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ ہميں تمام عالمی براداری کی جانب سے مکمل سپورٹ حاصل رہی ہے اور اس تعاون ميں افغانستان اور پاکستان کی حکومتوں سميت خطے کے تمام فريقين شامل ہيں۔

عالمی دہشت گردی کا عفريت ايک حقيقت ہے جس کے سبب ہزاروں بے گناہ شہريوں کی جانيں ضائع ہوئ ہيں۔ اس عفريت سے ہميں بھی ديگر کئ ممالک کی طرح نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

افغانستان ميں اجتماعی فوجی کاروائ اور ہماری افواج کی موجودگی کسی ايک شخص يا ملک کو نشانہ بنانے کے ليے نہيں ہے۔ يہ ايک مشترکہ عالمی کاوش ہے جسے اقوام متحدہ کی سرپرستی حاصل ہے اور اس کا مقصد دہشت گردی کے محفوظ ٹھکانوں کو نشانہ بنا کے تمام فریقين کو درپيش يکساں خطرے کو ختم کرنا ہے تا کہ دنيا بھر ميں عام شہريوں کی زندگيوں کو محفوظ بنايا جا سکے۔