اغواکاروں نے دعا منگی کو امیر سمجھ کر اغوا کیا لیکن۔۔۔

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
78951235_2501991836713709_5856845536308494336_n.jpg

ڈیفنس سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی کو اغواکاروں نے امیر سمجھ کر اغوا کیا لیکن حقیقت کچھ اور نکلی۔۔ دعا منگی نے اپنی فیملی کے سامنے انکشاف کیا کہ ملزمان نے اس سے کہا کہ تمہارے کپڑوں اور انداز سے ہمیں غلط فہمی ہوئی کہ تم کسی امیر خاندان سے تعلق رکھتی ہو۔

بی بی سی کے مطابق دعا منگی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مجھے 7 روز تک زنجیروں سے باندھ کر رکھا تاہم تشدد نہیں کیا ، جبکہ آنکھوں پر بھی پٹی بندھی ہوئی تھی تاہم ان پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا، ملزمان آپس میں اردو زبان میں بات کرتے تھے ۔ ملزمان پروفیشنل جرائم پیشہ لگتے تھے ۔ دعا منگی کی بہن نے واٹس ایپ کال پر ملزمان کو اپنا گھر اور علاقہ دکھایا جس بعد تاوان کا معاملہ 2؍ کروڑ روپے سے 20لاکھ روپے پر آگیا۔۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دعا منگی کے ماموں اعجاز منگی کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے مسلسل سست رفتاری اور کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی جس کے بعد فیملی نے اپنے طور پر اس کیس کو سنبھالا۔

اغوا کاروں نے دعا منگی کے خاندان سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا تھا اور بھاری تاوان طلب کیا، خاندان کے ایک رکن نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ دعا کی بہن نے واٹس ایپ کال پر ہی ملزمان کو اپنا گھر اور علاقہ دکھایا اور بتایا کہ وہ مڈل کلاس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جس کے بعد 2؍ کروڑ سے معاملہ 20؍ لاکھ روپے تک آیا۔

دعا کے ماموں اعجاز منگی کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کی ریکی کی جاتی ہے جس کے بعد انہیں ٹارگٹ کیا جارہا ہے جبکہ پولیس کا گشت اور سراغ رساں نیٹ ورک کمزور نظر آتا ہے۔ دعا منگی کے خاندان کا کہنا ہے کہ ملزمان صفورا چورنگی سے حسن اسکوائر کے درمیاں کہیں ٹھکانہ رکھتے ہیں دعا منگی کے والد کو بھی اسی علاقے میں بلایا گیا تھا۔

دعا منگی کو جب رہا کیا گیا تو ملزمان نے دھمکی دی کہ کراچی میں اغوا کرنا مشکل ہے لیکن ٹارگٹ کلنگ بھی آسان ہے۔ جس کی وجہ سے وہ خوف کا شکار ہیں۔

دعا منگی کے اغوا کے وقت دعا منگی کے زخمی دوست حارث اس وقت شہر کے پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہے، دعا کے ماموں کا کہنا ہے کہ حارث نے ایک ہیرو کی طرح مزاحمت کی تھی حکومت اور اداروں کی جانب سے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے نجی اسپتال میں علاج کی وجہ سے یہ خاندان کافی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ دعا کے والد نثار منگی ڈاکٹر ہیں اور حال ہی میں جناح ہسپتال سے ریٹائر ہوئے ہیں، ان کی پانچ بیٹیاں ہیں جن میں سے دو ڈاکٹر ہیں۔ دعا ان میں چھوٹی ہے وہ دو سال امریکہ میں زیر تعلیم رہیں اس کے بعد واپس کراچی آکر نجی یونیورسٹی میں لاء کے شعبے میں داخلہ لیا جہاں وہ سکینڈ ائیر کی طالبہ ہیں۔
 

Rmz Khan

New Member
ہاں اغواکاروں کو کیاپتہ کہ مغربی لباس اور بوائے فرینڈ کے ساتھ گھومنے جیسی بے غیرتی صرف امیروں کا شیوا نہیں مڈل کلاس بھی اس حمام میں برابر کی ننگی ہے۔
 

Shoqe Ishtiaq

Voter (50+ posts)
جنکے دماغ چوہٹے ہیں انکے گھوڑے بھی مربے کھایں اور وہ ہزار کینال کے گھر میں رہیں اور غریب کو ٹماٹر بھی میسر نا ہو اس ملک میں ایسا ہی ہوتا رہے گا ....مگر مجھے لگتا ہے کے ڈاکو اچھے لوگ تھے جو بچی کے ساتھ کچھ غلط نہیں کیا ...بیروزگاری سب کچھ کرواتی ہے ہے .....اس ملک میں اب قوم لوط یا کسی اور قوم جس پر عذاب آیا پاکستان میں بھی ایسا عذاب آنا چاہیے