اعظم سواتی اور ہارون رشید کا اعتراف


ہارون رشید نے کل اپنے پروگرام میں اعتراف کیا کہ انہوں نے ہی اعظم سواتی کو کہا تھا کہ جے یو آئی (ف) چھوڑیں اور تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں۔ ہارون رشید کا کہنا تھا کہ وہ خود اعظم سواتی کو عمران خان کے پاس لے کر گئے اور تحریک انصاف میں شامل کروایا۔ مجھے حیرت تھی کہ اعظم سواتی جیسا اتنا ابڑا ایشو ہوگیا اور ہارون رشید کیوں چپ سادھے بیٹھے ہیں۔ ہر کالم میں عمران خان پر تنقید کرنیوالے ہارون رشید نے نہ کالمز میں اعظم سواتی پر تنقید کی اور نہ ہی پروگرامز میں۔۔ موصوف نے خود ہی بتادیا کہ انہوں نے ہی اعظم سواتی کو تحریک انصاف میں شامل کروایا۔

ہارون رشید نے اعظم سواتی کو ہی تحریک انصاف میں شامل نہیں کروایا بلکہ حفیظ اللہ نیازی کیساتھ ملکر جاوید ہاشمی کو بھی تحریک انصاف میں شامل کروایا جو بعد میں عین دھرنے میں عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر چلتے بنے۔ دیکھا جائے تو ہارون رشید نے جس کو بھی تحریک انصاف میں شامل کروایا اس نے ہی تحریک انصاف کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اور تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے میں پیش پیش رہا۔ جاوید ہاشمی تحریک انصاف میں شامل ہوا تو اس نے تحریک انصاف میں گروپ بندی کروانا شروع کردی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ شاہ محمود قریشی جو ہر وقت عدم تحفظ کا شکار رہتے ہیں انہوں نے بھی جاوید ہاشمی کے مقابلے میں اپنا دھڑا بنالیا جس کی وجہ سے دونوں گروپوں میں محاذ آرائی شروع ہوگئی۔ جاوید ہاشمی نے الیکشن 2013 میں ٹکٹس کی تقسیم کے معاملے میں عمران خان کو ڈبل کراس کیا ان پر الزام یہ ہے کہ انہوں نے پیسے لیکر ٹکٹ دئیے۔ جاوید ہاشمی کی وجہ سے جتنے بھی مضبوط امیدوار تھے وہ سب ٹکٹوں سے محروم ہوگئے اور کمزور امیدوار ٹکٹ لے گئے۔ عمر آفتاب ڈھلوں، سعید ورک، خرم منور منج سمیت کئی لیڈران ٹکٹوں سے محروم ہوگئے۔

جب 2014 کا دھرنا شروع ہوا تو جاوید ہاشمی جو ایک دن پہلے عمران خان کی تعریفیں کررہے تھے اگلے ہی دن بیمار ہوکر ہسپتال پہنچ گئے اور ہسپتال سے باہر نکلتے ہی دھرنے کے پیچھے فوج کا ہاتھ قراردیدیا اور ن لیگ کی صفوں میں شامل ہوگئے جس کی وجہ سے تحریک انصاف کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ اسی طرح اعظم سواتی 2013 میں مانسہرہ کے ایک حلقے سے خود کھڑے ہوگئے اور دوسرے حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کی بجائے اپنے بھائی اور جے یو آئی ف کے رہنما لائق محمد خان کو سپورٹ کرتے رہے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ خود تو ہارے تحریک انصاف کا امیدوار بھی ہار گیا ۔ پھر بلدیاتی الیکشن آئے تو اعظم سواتی نے پرویز خٹک سے گٹھ جوڑ کرکے تمام امیدوار آزاد کھڑے کردئیے اور تحریک انصاف کو یقین دلاتے رہے کہ مانسہرہ میں ان کی ہی حکومت بنے گی اور تمام امیدوار جیت کر تحریک انصاف میں شامل ہوں گے جس پر تحریک انصاف نے اپنے امیدوار کھڑے نہ کئے جب امیدوار جیت گئے تو اعظم سواتی نے اپنے بھائی اور بھتیجے کو ن لیگ میں شامل کروادیا اور آزاد امیدوار وں کی مدد سے مانسہرہ میں ن لیگ کی حکومت بنوادی۔

الیکشن 2018 میں بھی اعظم سواتی کے یہی کام رہے۔ جب ن لیگ کےا میدواروں کے مقابلے میں شہزادہ گستاسپ جیسے مضبوط امیدواروں کی بجائے کمزور امیدوار کھڑے کروادئیے اور ایک بار پھر تحریک انصاف کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ وہ تو شکر ہے کہ آزاد امیدوار صالح محمد خان پرویز خٹک کی وجہ سے تحریک انصاف میں شامل ہوگیا ورنہ اعظم سواتی نے تو اسے بھی ن لیگ میں بھیج دینا تھا۔ اسی طرح ہارون رشید نے 2013 میں گوجرانوالہ سے بھی ایس اے حمید اور سپرایشیا کے علی اشرف مغل کو تحریک انصاف میں شامل کروایا لیکن دونوں امیدوار پیسے کی فراوانی کے باوجود اپنی ضمانتیں ضبط کروابیٹھے۔ پھر دونوں نے ہارون رشید سے قطع تعلق ختم کرلیا تو ہارون رشید انکے ہی خلاف ہوگئے۔ اسی طرح ہارون خواجہ کو ہارون رشید نے تحریک انصاف میں شامل کروایا جسے 2013 میں ٹکٹ نہیں دیا گیا تو پارٹی چھوڑگئے۔ 2018 میں اس نے الیکشن لڑا تو شفقت محمود کے 1 لاکھ 20 ہزار ووٹوں کے مقابلے میں صرف 1200 ووٹ لے سکے۔

اب تک ہارون رشید نے جنہیں بھی تحریک انصاف میں شامل کروایا ہے اس نے تحریک انصاف کو نقصان ہی پہنچایا ہے اور عمران خان کو دھوکہ ہی دیا ہے۔ ہارون رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان مردم شناس نہیں ۔ ہارون رشید صحیح کہتے ہیں کہ کیونکہ عمران خان ہارون رشید کی اصلیت نہ جان سکے ورنہ کبھی اعظم سواتی اور جاوید ہاشمی جیسے دھوکے بازوں کو تحریک انصاف میں شامل نہ کرتے۔ شاید عمران خان اب ہارون رشید کی اصلیت جان چکے ہیں جو ہارون رشید لکیر پیٹ رہے ہیں۔ کیونکہ جب سے عمران خان وزیراعظم بنے ہیں ہارون رشید کو لفٹ نہیں کرارہے۔ ہارون رشید کی خواہش ہے کہ وہ کوئی حکومتی عہدہ لیں۔ مشیر بنیں یا عرفان صدیقی کی طرح معاون خصوصی۔ اگر ہارون رشید مشیر بن جاتے تو اپنے غلط مشوروں سے عمران خان اور حکومت کی تباہی کردیتے۔ غلط وزیر، مشیر، بیوروکریٹس لگواکر اپنا کام نکلواتے ۔اعظم سواتی ہارون رشید کی ایک باقیات تھی جس نے تحریک انصاف اور عمران خان کو ذلیل کروایا۔ ہارون رشید ایسے مزید لوگوں کو سامنے لاتے عمران خان کو ذلیل کرنے کیلئے ۔

عمران خان بہت اچھا کررہے ہیں جو ہارون رشید کو لفٹ نہیں کرارہے ۔ ہارون رشید جیسے لوگ جو چہرے سے بڑے معزز اور باریش نظر آتے ہیں لیکن حقیقت میں یہی عمران خان کے دوستوں کی شکل میں عمران خان کے اصل دشمن ہیں۔ عمران خان جب تک حکومت میں ہیں ہارون رشید کو اپنے پاس پھٹکنے بھی نہ دیں جو ہارون رشید بولتا ہے بولتا رہے اسکی پرواہ نہ کریں۔ہارون رشید کی اصلیت یہ ہے کہ اسکی شہبازشریف اور جنرل کیانی سے دوستی رہی۔ جب تک شہبازشریف اسکے کام کرواتا رہا تب تک شہبازشریف اچھا انسان تھا لیکن جیسے ہی شہبازشریف نے اسے انکار کیا تو وہ اسکی نظر میں برا شخص بن گیا۔
 
Last edited by a moderator:

bhaibarood

Chief Minister (5k+ posts)
Lagta hai Reham khan ka rishta bhi Chacha teetri ne kraya tha:tongue2:
Aur jemaima se shadi bhi
Teriyan ki paisdaish bhi
Aur aleema khan ki properties bhi.


Yar koi tu zimedari lo, har cheez chacha teetri pe tu na dalo
 

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
Lagta hai Reham khan ka rishta bhi Chacha teetri ne kraya tha:tongue2:
Aur jemaima se shadi bhi
Teriyan ki paisdaish bhi
Aur aleema khan ki properties bhi.


Yar koi tu zimedari lo, har cheez chacha teetri pe tu na dalo


And your mom's multiple one nights stands as well.
 

Pracha

Chief Minister (5k+ posts)
HR is a well known blackmailer and hypocrite. That leaked phone to the police officer was just a highlight of what this wanna be don is capable of.
 

BrotherKantu

Chief Minister (5k+ posts)
HR
کو شائد ابھی بھی سمجھ نہیں آئی میرٹ کیا ہوتا ہے.

بابےنے سوچا تھا خان کے ساتھ چمڑے رہو جب کھومت بنے گی تو لوٹ مار شروع کرے گا پر
خان تو طوطا چشم نکلا
پھر کے منہ نہیں دیکھا بابےکا.

یہ کہنا کہ خان بندہ شناس نہیں ہے غلط ہو گا
خان صرف عورت کے معاملے میں مار کھا جاتا ہے.
باقیوں کو تو اس نے ان کی اوقات کے مطابق رکھا ہوا ہے.

.
 

desan

President (40k+ posts)
Lagta hai Reham khan ka rishta bhi Chacha teetri ne kraya tha:tongue2:
Aur jemaima se shadi bhi
Teriyan ki paisdaish bhi
Aur aleema khan ki properties bhi.


Yar koi tu zimedari lo, har cheez chacha teetri pe tu na dalo

HR himself said that he was responsible for brining Azam Swati into the fold...
 
Last edited:

desan

President (40k+ posts)
Desan laikin khan sahab bachey they jo foran le lia ?
Team ki zemedari captaan pe hoti hai,
He needs to accept his bad choice.

Dunno know what compulsions forced IK to given him ministry despite his checkered past and backstabbing of PTI???
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
هیرا منڈی پر بھی گناه ٹیکس لگایا جائے
تا که یوتھیوں کی پیداوار میں کمی هو سکے...
برداشت کرو ہون



https://www.facebook.com/ufi/reacti...s6MjExODE1MTk0ODQ5OTI3Ng==&av=100000905552097

hahahahahahaha
Billy-D_Approves.gif
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
Typical potiyan behaviour!

پہلے اپنے تھرڈ کلاس رویےکو دیکھ جو ہر پوسٹ میں اپنی بہن ریحام خان اور بھانجی ٹیرن وائٹ کا رونا روتے ہو۔۔۔۔۔۔ لیکن جب کوئی جواب دے تو پھر دوسروں کو غلط رویے کے طعنے دے کے چپ کرانے کی ناکام کوشش کرتے ہو۔۔۔۔۔۔