اسٹیو اسمتھ پاکستانی 'باربی کیو' کے فین ہوگئے

5stevesmithbbq.jpg

پاکستان دورے پر آئی اسٹریلوی ٹیم کے نائب کپتان پاکستانی کھانوں خصوصاً 'باربی کیو' کے فین ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر اس وقت اسلام آباد میں موجود ہے، ہوٹل میں کھلاڑیوں کی خاطر تواضع کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جس میں غیر ملکی کھلاڑیوں دیسی اور بدیسی کھانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

اسی حوالے سے آسٹریلیوی ٹیم کے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ نے مشہور فوٹو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں لائیو باربی کیو کے مناظر ریکارڈ کیے گئے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1498302448271822850
انہوں نے اس ویڈیو پر "ٹیم باربی کیو" لکھا اور آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں پاکستانی کھانوں خصوصا باربی کیو بہت پسند ہے، ڈنر میں کھایا گیا باربی کیو بہت حیران تھا اور میں نے اسے کھا کر بہت لطف اٹھایا۔


اسٹیو اسمتھ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیں ڈنر کے دورا ن مختلف قسم کی باربی کیو ڈشز سرو کی گئیں جن کا ذائقہ بہت ہی لذیذ اور خوشگوار تھا، پاکستان کی جانب سے ہماری مہمان نواز ناقابل یقین رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسلام آباد میں بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں اور اب تک ہمیں پیش کیا گیا کھانا بھی بہترین تھا۔

واضح رہے کہ 24 سال بعد پاکستان اپنے ہوم گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے جارہا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
 

First Strike

Chief Minister (5k+ posts)

پاکستانی مہمان نواز ہیں۔ یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے کہ گھر آئے مہمان کی اپنی حیثیت سے بڑھ کر مہمان نوازی اور عزت افزائی کرتے ہیں۔ مشکلات کے باوجود پاکستانی اچھے کاموں میں پیچھے نہیں رہتے



 

Kam

Minister (2k+ posts)
Is ko army mess ki daal khilao. Kabhi ni bholy ga.
I eat when I was 15 and until now can not forget the taste.