اسٹیج کے معروف کامیڈین نسیم وکی اور آغا ماجد پر قاتلانہ حملہ

agha-majid-khan-and-naseem.jpg


فیصل آباد کے راجباہ روڈ پر نامعلوام موٹرسائیکل سواروں نے اسٹیج اداکار نسیم وکی اور آغاماجد پر قاتلانہ حملے کی غرض سے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، تاہم دونوں اداکار خوش قسمتی سے اس حملے میں بال بال بچ گئے۔

فیصل آباد پولیس کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر تھے جن کی فائرنگ سے گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ یہ حملہ فیصل آباد کے راجباہ روڈ پر 20جنوری کو اس وقت پیش آیا جب فنکار ڈرامے کے بعد فیصل آباد سے لاہور جا رہے تھے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر سی پی او فیصل آباد غلام مبشر میکن نے فنکار نسیم وکی سے ملاقات کی اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی- سی پی او فیصل آباد کے مطابق فائرنگ میں دونوں فنکار محفوظ رہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کیا۔


سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیصل آباد میں فنکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور کہا کہ فنکاروں پر فائرنگ کا واقعہ افسوس ناک ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے-
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Bullshit —— I don’t believe this carb​

Aaj kal mehngai kay daor mein kon pagal ka Bacha in Marsion​

par Goliayan chalay ga? ???​

 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
عثمان بزدار نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوےبائیں ٹانگ تھوڑ ی سی اوپر اٹھا کر پد مارا جس سے تشویش پورے روم میں پھیل گئی اور آی جی تو بے ہوش ہوتے بچا جبکہ دیگر افسران نے کرونا والے ماسک جلدی سے اوپر کرلئے البتہ کمرے کے باہر بیٹھا چپڑاسی تاحال بے ہوش ہے اسے ابتدای طبی امداد دینے کے بعد آی سی یو میں شفٹ کردیا گیا ہے
 

umer amin

Minister (2k+ posts)
عثمان بزدار نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوےبائیں ٹانگ تھوڑ ی سی اوپر اٹھا کر پد مارا جس سے تشویش پورے روم میں پھیل گئی اور آی جی تو بے ہوش ہوتے بچا جبکہ دیگر افسران نے کرونا والے ماسک جلدی سے اوپر کرلئے البتہ کمرے کے باہر بیٹھا چپڑاسی تاحال بے ہوش ہے اسے ابتدای طبی امداد دینے کے بعد آی سی یو میں شفٹ کردیا گیا ہے
پد say yaad aya.....tumharay leader nawaz sharif ki tabiyet kaisi hay ab?