اسلام آباد:یونیورسٹی، پولیس لائنز کو بم سے اڑانے کی دھمکی، 3دہشتگرد گرفتار

police.jpg


تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی سامنے آگئی،دی ملینیم یونیورسٹی اینڈکالج، سی ٹی ڈی اور پولیس لائن کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز خطوط بھیجنے والے تین دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے ہیں، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات سے تعلق ہے،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے کے مطابق ایجنسیوں کی مدد سے دھمکی آمیز کالز اور دس خطوط بھیجنے والے ملزمان کو تلاش کیا،ملزمان کو دھمکی آمیز کالز سے ٹریس کرکے اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے،شیر بخت مرکزی ملزم ہے، جس کا تعلق سوات سے تعلق ہے اور وہ کالعدم ٹی ٹی پی سوات کا کمانڈر بھی رہ چکا ہے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ تعلیمی ادارے کو کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے بھتے کی کال اور خط موصول ہوئے تھے، بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں، ملزمان نے خطوط میں 5،5 کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا۔​

https://twitter.com/x/status/1453272249990094860

دی ملینیم یونیورسٹی اینڈکالج اسلام آباد کے سی ای او چوہدری فیصل مشتاق،اسکول اسٹاف اورطلبا کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے بذریعہ ڈاک دھمکی آمیزخطوط موصول ہوئے،تیس کروڑ بھتہ کالعدم تحریک طالبان کو نہ دینے کی صورت میں بچوں کواغوا کرنا،تمام اسٹاف،طلبا کوجان لیوا دھمکیوں اورخودکش حملے کرکے ادارے کونشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی ملک جمیل ظفر نے بتایا کہ ملزم شیر بخت نے بھتے کے لئے افغانستان سے کالز کروائیں،اس کے دو ساتھی افغانستان میں بھی ہیں،ملزمان نے سوات سے بھی خطوط پوسٹ کیے تھے اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں بم بلاسٹ کی دھمکی دی،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پہلاخط پشاورجی پی او سے موصول ہوا، جس میں تیس کروڑروپے بھتہ مانگا گیا، دوسرا خط۔ مینگورہ پوسٹ آفس سے موصول ہوا،اس میں بھی تیس کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی،تیسراخط۔ اردوبازارراولپنڈی سے موصول ہوا،جس میں پندرہ کروڑروپے بھتہ مانگا گیا اور کہا گیا کہ ہم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے کوبھرے مجمع سے اٹھاکرلے گئے تھے،چوتھا خط پیرودھائی راولپنڈی سے پانچ کروڑ بھتےکی ڈیمانڈ کے ساتھ بھیجا گیا، اسی طرح دس خطوط موصول ہوئے تھے۔

انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آباد نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباداور تھانہ سی ٹی ڈی کی کی کارکردگی کوسراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا ہے۔​