اسلام آباد پاکستان میں 50 فیصد کورونا ویکسی نیشن کرنیوالا پہلاشہر بن گیا

60fa88dc6a779.jpg


اسلام آباد پاکستان کا پہلا شہر بن گیا جس کی 50 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن کر دی گئی ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پاکستان کا وہ پہلا شہر بن گیا ہے جس کی 50 فیصد آبادی کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

اسد عمر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اسلام آباد میں 50 فیصد آبادی کی کورونا ویکسینیشن ہوگئی ہے، وفاقی دارالحکومت میں 71 فیصد آبادی نے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر شہروں میں بھی ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے میں تیزی کی ضرورت ہے۔

https://twitter.com/x/status/1436933164476379136
ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 58 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 720 ہوگئی۔

https://twitter.com/x/status/1436858837877809152
دوسری جانب این سی او سی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 153 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 4 ہزار 520 ہوگئی۔ اسی طرح ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 86 ہزار 785 ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں اب تک 5 کروڑ 8 لاکھ 3 ہزار 582 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 2 کروڑ 16 لاکھ 13 ہزار 626 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔