اسلام آباد بھی عمران خان نے بنایا ۔تربیلا ڈیم اور منگلا بھی خان نے بنایا : فواد چوہدری

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
ہم سے مراد پاکستان تھا عمران خان نہیں ، فواد چوہدری یہ کہنا چاہتا تھا کہ پچھلے ساٹھ سال میں چھ ارب ڈالر سے یہ کچھ بنایا ، مگر ساٹھ کی دہائی میں ایک ارب سے چار ڈیم بن سکتے تھے اب ان کیلئے شائد پینتیس چالیس ارب ڈالر چاہیئیں اس لئے فواد کا یہ استدلال غلط ہے ، اکہتر کی جنگ شائد پانچ چھ ملین ڈالر میں لڑی گئی ہوگی لیکن ضرب عضب پر تین ارب ڈالر خرچ ہوۓ اس لئے بھی فواد کا یہ استدلال غلط ہے

یہ ایسے ہی ہے جیسے میرے والد مجھے کہیں کہ انہوں نے ستر کی دہائی میں ہزار روپے میں گاڑی خرید لی تھی اسی کی دہائی میں پانچ لاکھ سے گھر بنا لیا اب تم نے گاڑی کیلئے تین ملین کا قرض لے لیا ہے اتنا قرض تو ہمارے خاندان نے پچھلے ساٹھ سال میں نہیں لیا جتنا اب لے لیا ہے