ناظرین اس وقت اسد عمر کریز پر ہیں۔۔ اسد عمر بیٹنگ کررہے ہیں، اپوزیشن باؤلنگ کررہی ہے۔۔ اپوزیشن کے باقی کھلاڑی فیلڈنگ پر براجمان ہے ۔۔میڈیا کمنٹری کررہا ہے۔۔ اسد عمر کا انحصار سنگل ڈبلز پر ہے جبکہ کپتان نے پانی پلانے والے کو پیغام بھجوایا ہے کہ اسد عمر کو کہو کہ چوکے چھکے مارے لیکن اسد عمر کا انحصار مسلسل سنگل ڈبلز پر ہے۔۔ اسد عمر آؤٹ نہیں ہوپارہا،، میڈیا فرسٹریشن کا شکار ہے۔۔ ساری اپوزیشن کو قبض ہوئی ہے۔ اپوزیشن کے مین باؤلرز بار بار قبض کی وجہ سے باتھ رومز جارہے ہیں۔۔
اور ناظرین کپتان اسد عمر سے تنگ آگیا۔۔ کپتان بجائے بیٹنگ کے گیند سنبھالے باؤلنگ کرنے آگیا۔۔ کپتان کو باؤلنگ ایکشن میں دیکھ کر اپوزیشن اور میڈیا خوشی سے نہال۔۔۔ گیند کپتان کے ہاتھ میں۔۔ کپتان نے اپنے ہی کھلاڑی اسد عمر کو یارکرکرادیا۔۔ اسد عمر کپتان کے یارکر کی تاب نہ لاسکے اور کلین بولڈ۔۔۔
تماشائیوں میں تالیوں کی بجائے خاموشی چھاگئی۔۔ اپوزیشن اور میڈیا کی خوشیاں ۔۔۔ایک دوسرے کو مبارکباد۔۔ کپتان راکڈ۔۔ نیا پاکستان شاکڈ