اسد عمر کا فورم ممبر حارث عباسی کو انٹرویو

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
اسد عمر کا فورم ممبر حارث عباسی کو مختصر انٹرویو
asad-umar.jpg

سوال نمبر ١ : بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جو تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا .آپ کے نزدیک اس شکست کی وجوہات کیا ہیں ؟
جواب : اس کی بہت سی وجوہات ہیں .پہلی یہ کہ حکومت اور ریاستی اداروں کی طرف سے مشینری کا استعمال کیا گیا .یہ شکست کی ایک اہم وجہ ہے .دوسری وجہ یہ ہے کہ تحریک انصاف جو اندرونی خلفشار کا شکار ہے .پارٹی مختلف گروپس میں بٹی ہوئی ہے .یہ بھی شکست کی اہم وجوہات میں شامل ہے
سوال نمبر ٢ : نوں لیگ کے حمایتوں کی جانب سے ہمیشہ تحریک انصاف کے ورکرز سے ایک سوال پوچھا جاتا ہے کہ کہاں گئی خیبرپختونخوا میں تبدیلی .تحریک انصاف کے ان ٹیگرز کوخیبرپختونخوا میں لائی گئی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کر دیں ؟
جواب نمبر ٢ :خیبر پختونخوا میں اسکول آباد ہیں .استاد موجود ہوتا ہے ہسپتال میں بہترین علاج ہوتا ہے اور ڈاکٹر بے جا چھٹیاں نہیں لیتا .پٹواری رشوت نہیں لےرہا .زمین کا ٹرانسفرآسانی سے ہوجاتا ہے .پولیس سیاسی بنیادوں پر بھرتی نہیں ہورہی .پولیس عوام پر تشدد نہیں کر رہی .عوام کے بنیادوں مسائل کو حل کیا جارہا ہے .صرف ناکام منصوبوں کے لئے تصویریں نہیں کھنچائی جا رہیں
نوٹ :یہ انٹرویو ایڈمن وسیم کی اجازت سے لیا گیا ہے .شکریہ
https://www.facebook.com/Haris-Abba...661/?tsid=0.2479756218381226&source=typeahead

Last edited:

پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)
Re: اسد عمر کا فورم ممبر حارث عباسی کو مختصر ا&#1606

نوٹ :یہ انٹرویو ایڈمن وسیم کی اجازت سے لیا گیا ہے .شکریہ

:lol:
 
پرفیکٹ ڈنگر

MPA (400+ posts)
Re: اسد عمر کا فورم ممبر حارث عباسی کو مختصر ا&#1606

پنجاب میں نواز لیگ کی حکومت ہے ، لوگ اوپر خدا اور نیچے میاں صاحب پر ایمان رکھتے ہیں
ان کو صاف پانی ، اچھی تعلیم ، بہتر علاج ، ٹھیک پولیس نہی چاہئے بلکہ میاں صاحب کی حکومت چاہے

ہسپتال بنانے کا کام عمران کا ہے میاں صاحب اس پر پیسے کیوں برباد کریں
 
جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
خیبر پختون خواہ میں تبدیلی تحریک انصاف کی عینک پہن کر کیوں نظر آتی ہے ، باہر کی دنیا کو کیوں نہیں ؟ جب نتیش کمار بہار اور اردگان استنبول میں تبدیلی لایا تھا تو باہر کے اخبار بھرے ہوتے تھے

ان کی کیس اسٹڈیز یونیورسٹیز میں پڑھائی جاتی تھی ، یہاں تک کہ نتیش کمار کو خان صاحب نے انوائٹ بھی کیا تھا کہ کس طرح بھار کو ایک ماڈل صوبہ بنایا ... خیبر پختونخواہ میں فلحال ایسا کچھ نہیں اور نہ اگلے دو سالوں میں کچھ ہوتا نظر آرہا ہے
 
Last edited:

saadmahhmood83

تعصب کی عینک اتارو تو تبدیلی نظر آئے۔چین کا "کے پی "کی پو لیس کو سراہے ہوئے زیادو وقت نہیں بیتا
نتیش کمار کی اپوزیشن بھی
کیڑے نکا ل رہی ہو گیی ویسے بھے
​گھر کی مرغی دال برابر" ہوتی ہے"
 
Last edited:

Username

Senator (1k+ posts)
Imran Khan is failing!

He's still a sign of change but he's failing. PMLN has gained ground in the recent months.

Imran's two failed marriages and average performance in KPK are brought forth by his opponents as a testimony to both; his weak decision making and a tendency to act on a whim.

Imran's real nemesis is his lack of control over his tongue. A graceful person, as he has always been thought, has disappeared somewhere in his political frustration and personal blunders.

He's just given rise to Bilawal's popularity by directly addressing him for no apparent reason. Imran's taunting Bilawal is like a man fighting a woman. No matter who wins, its always the Man who loses the grace. Imran is the Man in this case.

Why on Earth does he need to reply second and even third tier guys of other parties?

Honestly speaking, after his 35 Punctures goof, many people have lost trust on him. Did he take an action against those who sold him that fabricated story? How could a good leader even think about buying into such silly stories without proof?

Nawaz is a worst person amongst Politicians but he doesnt show up much on Media and thus have, so far, managed to maintain a cool demenaour in the eyes of the Masses. Imran is exactly the opposite. A cool person with an uncool demeanour.

This is what Imran needs to do

1. Personally stay away from Media. Become a true celebrity.
2. Work his arse off in KPK. Work day and night. Stay in Peshawar. Show an all round performance. A comprehensive and visible progress. Imran doesnt have to reinvent wheel. He just needs to copy Management Systems, in place, in West. Gimmicks not gonna convince us he's done enough.
3.He must put an end to habit of counting on others. He must lead by example. He must be very vigilant and proactive.
4. His media cell sucks. Work on it
5. NO BIG MOUTHING, At All. JUST HOLD DOWN.
 
Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
خیبر پختون خواہ میں تبدیلی تحریک انصاف کی عینک پہن کر کیوں نظر آتی ہے ، باہر کی دنیا کو کیوں نہیں ؟ جب نتیش کمار بہار اور اردگان استنبول میں تبدیلی لایا تھا تو باہر کے اخبار بھرے ہوتے تھے

ان کی کیس اسٹڈیز یونیورسٹیز میں پڑھائی جاتی تھی ، یہاں تک کہ نتیش کمار کو خان صاحب نے انوائٹ بھی کیا تھا کہ کس طرح بھار کو ایک ماڈل صوبہ بنایا ... خیبر پختونخواہ میں فلحال ایسا کچھ نہیں اور نہ اگلے دو سالوں میں کچھ ہوتا نظر آرہا ہے
خیبر پختونخوا میں ڈرامے بازی کے بجائے ادارے مضبوط ہورہے ہیں
 
حارث صاحب ،یہ انٹرویو ہے یا کھچ ماری ہے آپ نے ؟ بھائی میرے کیا پنجاب میں سکول غیر آباد ہیں ؟ کیا استاد سکول میں نہیں آتے ؟ کیا پولیس میں بھرتیاں سفارش پہ ہوتی ہیں ؟ کیا پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈاکٹر نہیں ہیں ؟ اور وہاں پہ مریضوں کا علاج نہیں ہوتا ؟ کیا پنجاب میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہیں ہوچکا ؟ پولیس پنجاب میں بہتر کارکردگی نہیں دکھا رہی تو کیسے جرائم کا گراف تیزی سے گرا ہے ؟ اور عوام پہ پولیس تشدد سے آپ کی کیا مراد ہے ؟ عام شہری کو پولیس سے کتنا واسطہ پڑتا ہے ؟ کیا لاکھوں کروڑوں شہریوں کو آئے دن پولیس سٹیشن جانے کی ضرورت پیش آتی ہے ؟ آپ زندگی میں کتنی بار تھانے گئے ہیں ؟؟؟؟؟؟
 
کے پی صوبہ میں تحریک انصاف جو انقلاب لے کے آئی ہے اس کی ایک جھلک دکھانے کے لئے اسد عمر کا انٹرویو کرنا پڑ گیا ، یہ بھی ہو سکتا ہے اڑھائی سال کے دوران اسد عمر صاحب ایک یا دو بار کے پی میں گئے ہوں ، پتہ نہیں ایسا کیا کر دیا خٹک صاحب نے جو سوشل میڈیا پہ بڑھا چڑھا کے پیش کیا جا رہا ہے ؟
Why did you need permission from Waseem?
Just curious !!! ...
 
Last edited:

جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
بھائی ادارے مضبوط ہونے کا مطلب ان کو سٹیل اور فولاد لگانا تو نہیں ، مضبوط ادارے ڈیلیور کرتے ہے ، اور تبدیلی تب آتی ہے جب لوگوں کے حالات تبدیل ہوتے ہے اور وہ تب ہوتے ہے جب صنعتیں لگتی ہے ، انڈسٹری لگتی ہے ، بڑی بڑی ملٹی نیشنل اپنے دفاتر کھولتی ہے ، سکل لوگوں کی مانگ بڑھتی ہے ، ایک صوبے کی جانب سکل اور لیبر امیگریشن ہوتی ہے ...ایک صوبے کا انفرا سٹرککچر تبدیل ہوتا ہے ...صرف پولیس اور پٹواری سے تبدیلی نہیں آتی

خیبر پختونخوا میں ڈرامے بازی کے بجائے ادارے مضبوط ہورہے ہیں
 
کون سے ادارے مضبوط ہو رہے ہیں کے پی میں ؟ آپ لوگ اس حوالے سے خوش قسمت ہیں کہ سوشل میڈیا پہ کے پی کے کی نام نہاد کارکرادگی کا جھوٹ اتنے تسلسل سے بولا جاتا ہے کہ بعض اوقات تو شک ہونے لگتا ہے کہ کے پی کے صوبہ شاید یورپ کے کسی ملک کا حصہ ہے ، اس کے علاوہ بابر حیوان ،سامع ابراہام،اسد کرل،حوالدار دانس، ٹائپ کے دو نمبری ہر پروگرام میں پنجاب کو صومالیہ سے زیادہ بدترین حالات کا شکار صوبہ بنا کے پیش کرتے ہیں جبکہ کے پی کے کو جرمنی جیسے ترقی یافتہ ملک کے کسی صوبہ جیسا صوبہ دکھاتے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں ڈرامے بازی کے بجائے ادارے مضبوط ہورہے ہیں
 
Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
بھائی ادارے مضبوط ہونے کا مطلب ان کو سٹیل اور فولاد لگانا تو نہیں ، مضبوط ادارے ڈیلیور کرتے ہے ، اور تبدیلی تب آتی ہے جب لوگوں کے حالات تبدیل ہوتے ہے اور وہ تب ہوتے ہے جب صنعتیں لگتی ہے ، انڈسٹری لگتی ہے ، بڑی بڑی ملٹی نیشنل اپنے دفاتر کھولتی ہے ، سکل لوگوں کی مانگ بڑھتی ہے ، ایک صوبے کی جانب سکل اور لیبر امیگریشن ہوتی ہے ...ایک صوبے کا انفرا سٹرککچر تبدیل ہوتا ہے ...صرف پولیس اور پٹواری سے تبدیلی نہیں آتی
کے پی کے میں پنجاب کی طرح لاحاصل انتخابات نہیں کرائے گئے .بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایسے قوانین بنائے گئے کہ حکومت پر بوجھ کم ہو جائے .اگر آپ نے غور کیا ہو تو تعلیم کے شعبے میں تحریک انصاف آپ سے آگے نکل چکی ہے .کے پی کے حکومت اب عام طالبعلموں کو تو کیا سٹریٹ چلڈرنز کو بھی تعلیم فراہم کرے گی
 
جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
میرا تعلق پنجاب سے نہیں اور نہ پنجاب سے کوئی دلچسپی ہے ، میں تو تحریک انصاف کے تبدیلی کے متعلق جانکاری حاصل کرنا چاہتا ہوں ، ابھی جو الف اعلان کی رپورٹ آئی تھی اس میں تعلیم کے لحاظ سے پہلے دس ڈسٹرکٹ پنجاب میں تھے ، اور پنجاب کے سکولوں کا معیار بھی خیبر پختون خواہ سے کئی بہتر تھا .... صرف تعلیم سے اگر ترقی ممکن تھی تو سری لنکا آج ایک ترقی یافتہ ملک ہوتا ادھر تعلیم کی شرح سو فیصد ہے ...ترقی تب ہوتی ہےجب معاشی حالات تبدیل ہوتے ہے اور تعلیم کا اس میں ایک اہم رول ہے لیکن سب کچھ نہیں

کے پی کے میں پنجاب کی طرح لاحاصل انتخابات نہیں کرائے گئے .بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایسے قوانین بنائے گئے کہ حکومت پر بوجھ کم ہو جائے .اگر آپ نے غور کیا ہو تو تعلیم کے شعبے میں تحریک انصاف آپ سے آگے نکل چکی ہے .کے پی کے حکومت اب عام طالبعلموں کو تو کیا سٹریٹ چلڈرنز کو بھی تعلیم فراہم کرے گی
 
Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
حارث صاحب ،یہ انٹرویو ہے یا کھچ ماری ہے آپ نے ؟ بھائی میرے کیا پنجاب میں سکول غیر آباد ہیں ؟ کیا استاد سکول میں نہیں آتے ؟ کیا پولیس میں بھرتیاں سفارش پہ ہوتی ہیں ؟ کیا پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈاکٹر نہیں ہیں ؟ اور وہاں پہ مریضوں کا علاج نہیں ہوتا ؟ کیا پنجاب میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہیں ہوچکا ؟ پولیس پنجاب میں بہتر کارکردگی نہیں دکھا رہی تو کیسے جرائم کا گراف تیزی سے گرا ہے ؟ اور عوام پہ پولیس تشدد سے آپ کی کیا مراد ہے ؟ عام شہری کو پولیس سے کتنا واسطہ پڑتا ہے ؟ کیا لاکھوں کروڑوں شہریوں کو آئے دن پولیس سٹیشن جانے کی ضرورت پیش آتی ہے ؟ آپ زندگی میں کتنی بار تھانے گئے ہیں ؟؟؟؟؟؟
تمہارا ایم این اے طارق فضل چودھری تو اسلام آباد کی عوام کے درمیان رہنا اپنی توہین سمجھتا ہے .کم از کم ہمارے لیڈر اسد عمر عوام کے ساتھ وقت بتانا پسند کرتے ہیں
 
Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
میرا تعلق پنجاب سے نہیں اور نہ پنجاب سے کوئی دلچسپی ہے ، میں تو تحریک انصاف کے تبدیلی کے متعلق جانکاری حاصل کرنا چاہتا ہوں ، ابھی جو الف اعلان کی رپورٹ آئی تھی اس میں تعلیم کے لحاظ سے پہلے دس ڈسٹرکٹ پنجاب میں تھے ، اور پنجاب کے سکولوں کا معیار بھی خیبر پختون خواہ سے کئی بہتر تھا .... صرف تعلیم سے اگر ترقی ممکن تھی تو سری لنکا آج ایک ترقی یافتہ ملک ہوتا ادھر تعلیم کی شرح سو فیصد ہے ...ترقی تب ہوتی ہےجب معاشی حالات تبدیل ہوتے ہے اور تعلیم کا اس میں ایک اہم رول ہے لیکن سب کچھ نہیں
اے این پی نے جو کے پی کے میں گند ڈالا تھا اس کو صاف کرنے کے لئے ابھی وقت لگے گا .مگر پہلے کے مقابلے میں بہت بہتری آئی ہے .تبدیلی زیادہ کے پی کے میں آئی ہے نہ کہ پنجاب میں
 
bilalahmedkhan

Senator (1k+ posts)
خیبر پختون خواہ میں تبدیلی تحریک انصاف کی عینک پہن کر کیوں نظر آتی ہے ، باہر کی دنیا کو کیوں نہیں ؟ جب نتیش کمار بہار اور اردگان استنبول میں تبدیلی لایا تھا تو باہر کے اخبار بھرے ہوتے تھے

ان کی کیس اسٹڈیز یونیورسٹیز میں پڑھائی جاتی تھی ، یہاں تک کہ نتیش کمار کو خان صاحب نے انوائٹ بھی کیا تھا کہ کس طرح بھار کو ایک ماڈل صوبہ بنایا ... خیبر پختونخواہ میں فلحال ایسا کچھ نہیں اور نہ اگلے دو سالوں میں کچھ ہوتا نظر آرہا ہے

جناب خیبر پختون خوا وہ صوبہ ہے جو کہ دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار رہا اور سونے پر سوھاگہ
اس صوبے کو ایک انتہائی کرپٹ جماعت جس کا نام اے این پی ہے وہ حکومت چلا رہی تھی. صوبے
کا انتہائی برا حال تھا عمران خان کے قریبی لوگوں نے اسے بہت منع کیا کہ ادھر حکومت نہ کرنا زیادہ
دیر نہیں چلا پاؤ گے اور جو عزت کمایی ہے وہ بھی نہیں رہے گی لیکن پھر بھی اسنے چیلنج سمجھ کر
حکومت کی بھاگ دوڑ سمبھالی ، حالانکہ میاں صاحب چاہتے تو ارام سے حکومت بنا سکتے تھے لیکن
نہیں بنائی کیونکہ انہیں پتا تھا کہ یہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل پاۓ گی اور عمران بھی ذلیل ہوگا
لیکن الله کے کرم سے ایسا نہیں ہوا اور اب بہت بہتری آگیی ہے پہلے سے. اب آپ جاننا چاہتے ہیں
کہ کیا تبدیلی آئ ہے پختون خواہ میں تو اگر آپ آج سے ڈھائی سال پہلے والا پختون خواہ دیکھیں اور
آج کا دیکھیں تو زمین آسمان کا فرق ہے تعلیم کا نظام بہت بہتر ہوگیا ہے پہلے سے ، صحت کا نظام
بھی بہتر ہورہا ہے انشاءللہ اگلے ٢ سال میں یہ زبردست ہوجاے گا ، پولیس آپ دیکھ لیں اس وقت چاروں
صوبوں میں سے سب سے زیادہ بہتر پختون خواہ کی پولیس ہے ، آر ٹی آئ بل جو جمہوریت کو تقویت
دیتا ہے وہ پختون خوا حکومت نے اسمبلی سے منظور کروایا ، پٹواری پہلے جو مرضی دو نمبری کر
لیتے تھے اب ان کی دو نمبریاں بھی بند کردیں ہیں خیبر پختون خوا کی فلحال زیادہ توجہ اداروں کو
مضبوط کرنے کی طرف ہے جو کہ میاں صاحب سمجھتے نہیں جمہوریت مضبوط اسی سے ہوتی ہے

آپ جمہوریت کو میرے سے بہتر جانتے ہو اور آپ جمہوریت پسند بھی ہو اور جمہوریت کی منزل ہی یہ
ہے کہ اداروں کو مضبوط بناؤ تاکہ وہ عوام کی خدمت کر سکیں لیکن جب پہلی منزل ہی نہیں آپ بننے
دو گے تو جمہوریت کیسے مضبوط ہوگی ؟؟ آپ عمران خان کو سمجھتے ہو کہ وہ عوام کی بجاے
فوجیوں پر اعتماد کرتا ہے لیکن کبھی آپ سب نے یہ نہیں سمجھا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے میں
سب سے زیادہ کام اسی کی پارٹی کر رہی ہے.
 
جناب ، طارق فضل چوہدری اسلام آباد کا رہنے والا ہے ،آپ کیسے کہہ رہے ہیں کہ وہ عوام میں نہیں جاتا ؟ اسد عمر صاحب تو اسلام آباد کے رہائشی نہیں ہیں
تمہارا ایم این اے طارق فضل چودھری تو اسلام آباد کی عوام کے درمیان رہنا اپنی توہین سمجھتا ہے .کم از کم ہمارے لیڈر اسد عمر عوام کے ساتھ وقت بتانا پسند کرتے ہیں