اسد عمر نے مہنگائی میں اضافے اورعوام کی چیخیں نکلنے جیسا کوئی بیان نہیں دیا، وزارت خزانہ

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے کسی اجلاس میں یہ نہیں کہا کہ ملک میں مہنگائی مزید بڑھے گی اور عوام چیخیں گے۔

417937_2917909_asad-umar_updates.jpg


وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی رپورٹنگ سیاق و سباق سے ہٹ کر ہوئی، وزیر خزانہ نے کمیٹی اجلاس میں یہ نہیں کہا کہ مہنگائی بڑھے گی اور عوام چیخیں گے بلکہ انہوں نے اپوزیشن کے اعتراضات پر اپوزیشن سے سوال اٹھائے تھے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے دور میں اقدامات نہ اٹھانے سے متعلق مہنگائی کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں بجلی کی قیمتوں کو الیکشن کے لیے استعمال کیا گیا، اپوزیشن ایک طرف کہہ رہی ہے کہ ریونیو کیوں نہیں بڑھ رہا اور پبلک سیکٹر کے ہونے والے نقصانات کو کم کیوں نہیں کیا جارہا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اسد عمر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو ادائیگیوں کے توازن میں خسارہ وراثت میں ملا، جس کے لیے انہیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا اور پیپلز پارٹی کے دور کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد زیادہ تھی، اس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو اسے بھی ادائیگیوں کے توازن میں خسارہ وراثت میں ملا، اس سے نکلنے کے لیے انہیں بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا اور ان کی حکومت کے ابتدائی دور کے دوران مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے زیادہ تھی۔

اسد عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو وہی ادائیگیوں کے توازن کا خسارہ وراثت میں ملا لیکن ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں گئے بلکہ لیکن قابل ایڈجسٹ اقدامات اٹھائے اور مہنگائی کی شرح میں صرف اضافہ 2.4 فیصد ہوا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے پہلے دونوں سیاسی جماعتوں کی حکومتوں کو ادائیگیوں کے خسارے کے لیئے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا اور ان دونوں ادوار میں پی ٹی آئی کے مقابلہ میں مہنگائی کی شرح میں زیادہ اضافہ ہوا، پچھلی حکومتوں کے مقابلہ میں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مہنگائی کی شرح میں کم ترین اضافہ ہوا۔

 

Abid_J

Senator (1k+ posts)
اس نے رہی سہی لوٹیا ڈبونی ہے
بھرکس نکال دیا ہے عوام کا اس جعلی ارسطو نے

پاکستان میں کوئی ماہر معیشت ہے بھی یا نہیں

پہلے وہ حرام خور فراڈیا چارٹرڈ اکاونٹنٹ تھا
اب یہ ڈھکن ایم بے اے
 

SaRashid

Minister (2k+ posts)
اس نے رہی سہی لوٹیا ڈبونی ہے
بھرکس نکال دیا ہے عوام کا اس جعلی ارسطو نے

پاکستان میں کوئی ماہر معیشت ہے بھی یا نہیں

پہلے وہ حرام خور فراڈیا چارٹرڈ اکاونٹنٹ تھا
اب یہ ڈھکن ایم بے اے

پہلے یہ کمینہ اینگرو کو برباد کر کے بھاگ گیا تھا، اب اس ملک کی معیشت ڈبو کے دفع ہوجائے گا۔
 

insouciant

Minister (2k+ posts)
Tu hai na!

Chal ye hi bta de GDP ka matlab kya hai aur ye kaise nikaalte hein? ???

اس نے رہی سہی لوٹیا ڈبونی ہے
بھرکس نکال دیا ہے عوام کا اس جعلی ارسطو نے

پاکستان میں کوئی ماہر معیشت ہے بھی یا نہیں

پہلے وہ حرام خور فراڈیا چارٹرڈ اکاونٹنٹ تھا
اب یہ ڈھکن ایم بے اے
 

Muhammad Jibran

Chief Minister (5k+ posts)
تحریک انصاف کے اراکین اتنے نا اہل ہیں کہ ہر روز نئی بونگی مرتے ہیں، پھر انہیں بتایا جاتا ہے آپ نے جو کی ہے اسے بکواس کہتے ہیں تو پھر یہ یو ٹرن لے لیتے ہیں۔۔۔۔
 

Educationist

Chief Minister (5k+ posts)
تحریک انصاف کے اراکین اتنے نا اہل ہیں کہ ہر روز نئی بونگی مرتے ہیں، پھر انہیں بتایا جاتا ہے آپ نے جو کی ہے اسے بکواس کہتے ہیں تو پھر یہ یو ٹرن لے لیتے ہیں۔۔۔۔
tenor.gif
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اس بکری کے بچے نے دندیاں دکھاتے ہوے پانچ سال نکال دینے ہیں اور جب پاکستان دیوالیہ ہوگیا تو یہ کہتے ہوے اپنی راہ لگنا ہے کہ میرا تو یہاں پہلے بھی کچھ نہیں تھا مجھے کیا