ارشد شریف قتل،ہائی کمیشن اہلکار کےکینڈی کرش کھیلنے پرسوشل میڈیا صارفین برہم

11%DA%BE%DB%8C%DA%AF%DA%BE%DA%86%DB%81%D9%85%D9%85%D8%B3%DB%8C%DB%8C%D8%B3%D9%86%DB%81%D9%81%D9%81%DB%8C%DA%86%D8%A7%D9%84.jpg

پاکستانی صحافی ارشد شریف کی کینیا میں قتل کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران نےغیر سنجیدگی کی انتہا کردی، ایک اجلاس میں افسران موبائل پر گیم کھیلنے میں مصروف رہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں کینیا میں پاکستانی ہائی کمشنر سعیدہ ثقلین کینیا کے حکام سے ملاقات کرتی دکھائی دے رہی تھیں۔

اس ملاقات میں موجود کینیا اور پاکستانی حکام کےچاروں مرد افسران اپنے اپنے موبائل فونز میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر سعیدہ ثقلین گفتگو کررہیں۔

سنجیدہ نوعیت کے معاملے پر ہونے والی اس میٹنگ میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک افسر اپنےموبائل فون میں گیم " کینڈی کرش" کھیلتے ہوئے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

شیریں مزاری نےاس تصویر کو شیئرکرتےہوئے کہا کہ یہ بس سے باہر ہے، پاکستانی ہائی کمیشن کا ایک افسر موبائل فون پر کینڈی کرش کھیل رہا ہے، جبکہ ہائی کمشنر سعیدہ ثقلین ارشد شریف کے قتل کے معاملے پر کینیا کے حکام سے بات چیت کررہی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ہائی کمیشن کے افسران کی جانب سے اس غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر دفتر خارجہ سےسخت ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1584500286097281024
اس معاملےپر ٹویٹر صارفین کی جانب سے بھی سخت ردعمل سامنےآ یا ، صارفین نے اس حرکت کو شرمناک اور افسوسناک قرار دیا۔

https://twitter.com/x/status/1584536427575926784
https://twitter.com/x/status/1584536024545230848
ایک صارف نے کہا کہ اجلاس میں موجود 5 میں سے 4 افراد موبائل فونز استعمال کررہے ہیں، اس سے ان کی پروفیشنل تربیت اور اپنے فرائض سےعزم صاف ظاہر ہوتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1584540718520971265
حسینہ نامی صارف کے اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا کہ کینڈی کرش کھیلنےوالا شخص اصل مجرم کو جانتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1584532248836984832
پیر حیدر شاہ نے کہا یہ افسران اس معاملے کو سنجیدگی سے کیوں دیکھیں گے جب انہوں نے یہ کیا ہی خود ہے۔

https://twitter.com/x/status/1584527506937647106
صحافی فیصل عباسی نے کہا کہ اگر گیم کھیلنے والا شخص پاکستانی ہائی کمیشن حکام میں سے ہے تو اسے فوری طور پر معطل کردینا چاہیے، یہ رویہ انسانیت سے گرا ہوا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1584522244545425408
 

Nazimshah

Senator (1k+ posts)
Agar hukamran sirf islia ki record jalayai aor criminal cases drop karia, tho wo kaisi inko kaam ka keh saktai hai.