ارجنٹائن کی نائب صدر پر قاتلانہ حملہ ناکام،قاتل کا پستول جام ہو گا

16agentinevicwprsdetbachgai.jpg

نائب صدر ارجنٹائن قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں، حملہ کرنے والے شخص کا پستول جام ہو گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بیونس آئرس میں ارجنٹائن کی سابق صدر اور موجودہ نائب صدر کرسٹینا فرنانڈیز ڈی کرچنر پر ان کے گھر کے باہر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ بال بال بچ گئیں، حملہ کرنے والے شخص کا پستول جام ہو گیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1565506730661904384
ارجنٹائن کے نیشنل ٹی وی چینل "سی 5 این" کے اینکر لوٹارو میسلین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کر دی تھی، ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر فوراً وائرل ہو گئی تھی۔


قاتلانہ حملے کے واقعے کی ویڈیو میں نائب صدر کو لوگوں کے ہجوم کے درمیان سے گزرتے اور مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہجوم میں سے ایک آدمی آگے بڑھا اور فرنانڈیز ڈی کرچنر کے چہرے پر بندوق تان لی اور گولی مارنے کی کوشش کی لکن پستول جام ہوگیا، سابق صدر بال بال بچ گئیں اور موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے سابق صدر کو اپنے حصار میں لے لیا۔

واقے کے بعد خوف وہراس پھیل اور پولیس نے حملہ آور کو اپنی حراست میں لے لیا۔ ارجنٹائن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اس شخص کی شناخت 35 سالہ برازیلین شہری فرنینڈو آندرے سباگ مونٹیئل کے نام سے کی ہے۔ ارجنٹائن کی وزارت سیکیورٹی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں استعمال ہونے والی پستول کے اندر گولیاں موجود تھیں۔

جمعرات کو رات دیر گئے ایک ٹیلیویژن خطاب میں ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے کہا کہ حملہ آور شخص کی بندوق میں پانچ گولیاں موجود تھیں لیکن وہ جام ہونے سے نائب صدر بال بال بچیں۔ انہوں نے قاتلانہ حملے کو جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا، ’’ہمیں اپنے میڈیا اور سیاسی گفتگو میں سے نفرت اور تشدد کو ختم کرنا ہو گا۔‘‘ انہوں نے فرنانڈیز ڈی کرچنر کی حمایت میں اکٹھے ہونے کے لیے ملک کے لیے جمعہ کو قومی تعطیل کا اعلان کردیا تھا۔ ارجنٹائن کے سابق صدر موریسیو میکری نے بھی قاتلانہ حملے پر نظام انصاف اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے فوری وضاحت دینے کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ فرنانڈیز ڈی کرچنر پر بطور صدر اپنے دوراقتدار کے دوران بدعنوانی کا الزام ہے۔ ان کا شمار ارجنٹائن کی اہم ترین سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ 2019 میں نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے 2007 سے 2015 تک بطور صدر خدمات سرانجام دے چکی ہیں، ان کے حامی کئی دنوں سے ان کے گھر کے باہر ریلیاں نکال رہے ہیں۔ ایک وفاقی پراسیکیوٹر نے انہیں 12 سال قید کی سزا سنانے کا مطالبہ کیا تھا، عدالت نے درخواست پر فیصلہ ابھی سنانا ہے۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
جاہل قاتل۔۔۔ اتنا ہائی پروفائل قتل کر رہے ہو اور زنگ آلود دو نمبر پستول استعمال کر رہے ہو۔۔؟

کسی مرغی پہ تو استعمال کرتے ۔۔ اگر ارجنٹائن میں مرغی نہیں ملتی، ہمیں کہتے ہم چند پٹواری اور زیبرے بھیج دیتے ۔?۔