اجازت حاصل کیے بغیر عمرہ کرنے والے کو 10ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا

bab1i11h1h.jpg


سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عمرے کیلئے آنے والے تمام زائرین "توکلنا" ایپ کے ذریعے اجازت نامہ ملنے کی صورت میں ہی عمرہ کرنے آئیں ورنہ ان پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی پبلک سکیورٹی نے خبردار کیا ہے کہ ’’توکلنا‘‘ ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت نامے کی تصدیق کی جائے گی، اگر کوئی فرد بھی اجازت نامہ عمرہ کیلئے آیا تو اس سے 10 ہزار ریال جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو ’’توکلنا‘‘ اور "ایتمرنا‘‘ ایپ پر اجازت نامہ جاری کر رہے ہیں، عمرے کی ادائیگی کے لیے اس کا ہونا ضروری ہے۔ آنے والے زائرین اجازت نامہ ملنے اور اس کی تصدیق تک انتظار کریں ورنہ بطور سزا جرمانہ لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے وزارت حج وعمرہ نے خانہ کعبہ میں نماز کی ادائیگی کے لیے اجازت نامے کے اصول کو منسوخ کیا تھا تاہم عمرے کے لیے اجازت نامے کی پالیسی تاحال نافذ ہے، حکام کا کہنا ہے کہ 5 سال کے بچے اور اس سے زائد عمر کے افراد کو عمرے کے اجازت نامے جاری ہو رہے ہیں۔

کورونا کیلئے نافذ ایس او پیز میں سے اس اصول میں اب یہ فرق آیا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی انہیں بھی عمرہ اجازت نامہ جاری کیا جا رہا ہے۔