اتحادی حکومت کو پی ٹی آئی کے الٹی میٹم کو سنجیدہ لینا چاہیے،حبیب اکرم

17govttakeseriusotialitmatumahabaib.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے پاس ہر شہر، ہر گاؤں اور قصبے میں سٹریٹ پاور موجود ہے۔ اتحادی حکومت کو پاکستان تحریک انصاف کے الٹی میٹم کو سنجیدہ لینا چاہیے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں اس سوال پر کہ "پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا ایک ماہ کا الٹی میٹم دے دیا ہے، کیا یہ الٹی میٹم مکمل ہو گا اور حکومت دبائو میں آئے گی؟ " جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ کار حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو الٹی میٹم دے تو اسے سنجیدہ لینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تین بڑی سیاسی جماعتوں میں سے پاکستان تحریک انصاف کے پاس ہر شہر، ہر گائوں اور قصبے میں سٹریٹ پاور موجود ہے۔ اتحادی حکومت کو پاکستان تحریک انصاف کے الٹی میٹم کو سنجیدہ لینا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1555605572615036928
ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ انتخابات کروائے جائیں تو یہ ایک آئینی اور قانونی مطالبہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ حکومت تحریک انصاف کے الٹی میٹم کو اہمیت نہیں دیتی تو کیا لوگوں کے اکٹھے ہونے کو اہمیت دے گا؟ اور کیا لوگوں کو روکنے کو ویسے ہی روکا جائے گا جیسے 25 مئی کو روکا گیا یا ویسے روکا جائے گا جیسے کہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم بھی اپنے کارکنوں کو کو اکٹھا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ راستہ انتہائی خطرناک ہو گا جو موجودہ اتحادی حکومت اپنانے کی کوشش کر رہی ہے۔تحریک انصاف کے الٹی میٹم کو سنجیدہ لینا چاہیے۔

دریں اثنا سینئر صحافی وتجزیہ کار منیب فاروق نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا حکومت تحریک انصاف کے ایسے کسی الٹی میٹم کے پریشر میں آئے گی، عمران خان موجودہ حکومت کو انتخابات کروانے پر مجبور کر سکتے ہیں یا اسمبلیاں تحلیل کروا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا تقاضا نئے انتخابات ہی ہیں لیکن اس کے لیے اتفاق رائے کا ہونا ضروری ہے جو ابھی موجود نہیں ہے۔

یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات کا اعلان نہ کیا گیا تو اگلے قدم کیلئے تیار رہیں۔ ایک ماہ میں اسمبلیاں تحلیل اور نئے انتخابات کی تاریخ دی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے۔
 
Last edited:

Sarkash

Minister (2k+ posts)
گنجگانڈو لندن بھگوڑے گنجے شیطان کو سنجیدہ نہیں لیتے تو اس کی کیا لیں گے۔

ان کو آج تک نہیں پتہ چلا کہ وہ بیمار تھا یا نہیں۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars have no legitimacy. They are running the country like a circus.