اب ہفتے میں صرف ساڑھے چار دن کام ہوگا،اماراتی حکومت کا بڑا فیصلہ

2uaeworkinday.jpg


متحدہ عرب امارات میں نئے قوانین کے تحت ایک ہفتے میں صرف ساڑھے چار دن کام ہوگا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق متحدہ عرب امارات میں اس وقت ہفتے میں پانچ دن کام ہوتا ہے جبکہ ہفتے اور اتوار کو عام تعطیل ہوتی ہے، تاہم یو اے ای کی حکومت کی جانب سے نئے قوانین کے تحت یکم جنوری 2022 سے ہفتے میں صرف ساڑھے چار دن کام ہوگا جبکہ ڈھائی دن کی عام تعطیل ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ مقامی معاشی سرگرمیوں کو گلوبل مارکیٹ کے مطابق ڈھالنا ہے، یکم جنوری سے یو اے ای میں تمام کاروباری سرگرمیاں اور لیبر کلاس جمعے کی دوپہر 12 بجے تک کام کرے گی اور پھر پیر کی صبح تک خلیجی ریاست میں عام تعطیل ہوگی۔


حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق مالی، تجارتی او ر معاشی سرگرمیوں کو دنیا کے ان ممالک کے ساتھ قدم ملاکر چلانے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ بین الاقوامی کاروباری تعلقات اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کو سازگار ماحول فراہم کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ دنیا کے بیشتر مسلمان ممالک میں جمعہ کے روز عام تعطیل ہوتی ہے، تاہم متحدہ عرب امارات میں نئے کاروبار اوقات کے حساب سے جمعے کے روز دوپہر 12 بجے تک کام ہوگا جس کے بعد نماز جمعہ کی ادائیگی کی جاسکے گی اور تمام کاروباری اور ورکنگ کلاس چھٹی پر روانہ ہوسکے گی۔
 

Spartacus

Chief Minister (5k+ posts)
Good Idea !!!!

If they go for 4 days a week , would be better .
9 hours / day !!!!!

They can save transportation cost as well .