اب کے پھر سے عید آئی تھی

asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
عید مبارک۔ کیسی گزری ہے عید؟ نماز پڑھ لی؟ روزے پورے رکھے تھے؟ روزے لمبے تھے یا چھوٹے؟ روزے لگے تو نہیں؟ عید پہ کام سے چھٹی کی ہے؟ وہاں چھٹی نہیں ہوتی؟ موسم کیسا ہے عید پہ؟ یہاں تو گرمی ہے، لائیٹ نہیں آ رہی۔ وہی سوالات اور وہی جوابات۔ 'عید اچھی گزری ہے'۔۔۔نماز سب کے ساتھ مل کے پڑھی، روزے بھی پورے رکھے تھے، دوستوں کے ساتھ باہر گھومنے بھی گئے تھے۔ عید کا دن ختم ہونے کا پتہ بھی نہ چلا۔

وہی رمضان کا مہینہ اور وہی سوالات۔ وہی عید کا دن اور وہی جوابات۔ زمانے گزر گئے، رشتے تبدیل ہو گئے، دن مہینوں اور سالوں میں بدل گئے لیکن ایک عید ہی نہ بدلی۔

پردیس بھی کیا عجب جگہ ہے اور پردیسی ہونا بھی کیسا تجربہ ہے۔ خط ہوں، تار ہوں، عید کارڈ ہوں، ٹیلی فون، ای میل اور موبائل ہوں یا وٹس ایپ۔ رابطے کے زرائع بدل گئے پردیسیوں کی عید کا زمانہ نہ بدل سکا۔

ان سب باتوں کا اور جواب ہے بھی کیا؟ ان سوالوں کے جواب تو ازل سے ایک ہی ہیں۔ کیا اُس ماں کو بتایا جا سکتا ہے کہ تیرا دل کا ٹکرا سحری کے بغیر ہی اکثر روزے رکھتا ہے؟ کیا بہنوں کو اس بات کا احساس دلایا جائے کہ یہاں افطاری پہ پکوڑوں اور لڑائی دونوں کا ہی وجود نہیں؟ کیا ابو اور بھائیوں کو یہ بتایا جائے کہ عید کی نماز کے بعد ملتے گلوں کے بیچ دل کرب کے احساسات سے چور ہوتا ہے؟

وطن میں رہنے والوں کو کیا خبر کہ بہت ہی دور کوئی سحری اور افطاری پہ تنہا کچھ کھا رہا ہے یا خود کو اور گرتے ہوئے آنسوؤں کو سنبھال رہا ہے۔ روزے چھوٹے ہوں یا لمبے۔ گرمیوں میں آئیں یا سردیوں میں۔ وہ پردیس کے جھمیلوں میں کٹ ہی جاتے ہیں۔ اور جب لوگ کہتے ہیں کہ تمہارے تو روزے چھوٹے ہیں، یہاں تو ۱۶/۱۷ گھنٹے کے ہیں اور گرمی سے لگتے بھی بہت ہیں تو ایک پردیسی اُن کو کیا بتائے؟ کہ پردیس میں روزے نہیں عید لمبی ہوتی ہے۔ یہاں روزہ نہیں تنہائی لگتی ہے۔ ادھر روزے کے ۳۰ دن تو گزر جاتے ہیں لیکن عید کا ایک دن صدیوں پہ محیط ہوتا ہے۔ یہاں آنکھیں عید کا چاند نہیں وطن کو جانے والا جہاز تکتی ہیں۔ چاند نہیں ہجر کی رات منائی جاتی ہے۔ نماز سے پہلے شیر خرما نہیں خون کے گھونٹ پیے جاتے ہیں۔ سویاں نہیں ہونٹ کھائے جاتے ہیں۔ نماز کے بعد انسان نہیں تنہائی اور دکھ گلے ملتے ہیں۔

پردیس میں عید کی نماز بھی پڑھی جاتی ہے، گلے مل کے مبارکبادیں بھی دی جاتی ہیں، چند دوستوں اور کچھ احباب سے ملاقاتیں اور عید میلوں میں شرکت بھی کی جاتی ہے لیکن وہ محبت، وہ خوشی اور وہ اپنائیت کا احساس دل کی گہرائی میں نوحے پڑھ رہا ہوتا ہے۔ وہ بھانجے بھانجیاں۔ وہ بھتیجے بھتیجیاں اور وہ دوست احباب کے بچے وہ سب کہیں بہت دور خیالوں میں مسکراتے، عیدی مانگتے اور کم عیدی پہ منہ بناتے نظر آتے ہیں۔

لیکن ایک پردیسی یہ دکھ، یہ احساس، یہ تنہائی کا ماجرا سنائے بھی تو کسے؟ دکھائے بھی تو کس کو؟ درد کا اظہار کرے بھی تو کن سے؟ تو پھر جو کوئی پوچھتا ہے کہ عید کیسی گزری ہے۔ تو بہتے ہوئے آنسوؤں کے درمیان مسکراتی ہوئی زبان کے پاس ایک ہی جواب ہوتا ہے۔ ' اس دفعہ بھی عید بہت ہی اچھی گزری ہے'۔

مصروف ہے خلق عید کی تیاریوں میں اور میں۔۔۔
محوِ فکر ہوں کہ سب سے ہنس کر ملنا ہو گا۔۔۔

اسد رحمان۔ بقلم خود

Last edited:

Foreigner

Senator (1k+ posts)
اسد بھائی - لگتا ہے آپ کو ابھی تھوڑا عرصہ ہی گزرا ہے پاکستان کو چھوڑے ہوے .. آپ نے بہت اچھا لکھا ہے لیکن یہ بہت ابتدائی مرحلہ ہوتا ہے .. که لیں کہ سٹیپ نمبر ون . آہستہ آہستہ عید آپ کے لئے بلکل ایک عام دن بن جاتا ہے، اور آپ کو تکلیف نہیں ہوتی.. آپ اپنے ماں باپ، بہن بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں اور ان کے لئے دعا کرتے ہیں.

سب سے اہم یہ بات نہیں کہ آپ ان سے دور ہیں، سب سے اہم یہ ہے کہ وہ تندرست اور خوش باش رہیں. جب آپ کے والدین نہیں رہتے تو پھر آپ کو صحیح معنوں میں پتا چلتا ہے کہ تکلیف کیا ہوتی ہے.. اس لئے اپنے عزیروں کی تندرستی اور خوشی کے لئے دعا کرتے رہیں اور جب تک آپ وہاں ہیں خوش باش رہیں اور اپنا وقت اچھے طریقے سے گزاریں
 
Waarsi

Senator (1k+ posts)

اسد بھائی! اللہ تعالیٰ ان مردود حکمرانوں اور ان کے حرام کے ٹکڑوں پر پلنے والے پٹواریوں سے ہماری جان چھڑا دے، اللہ تعالیٰ پاکستان کو ایماندار اور اہل حکمران عطا فرمادے تاکہ پاکستان دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرے، پھر کسی پاکستانی کو روزگار کمانے کے لئے باہر نہ جانا پڑے،اپنوں سے دور نہ رہنا پڑے۔ پاکستان اتنی ترقی کرے کہ دیگر ملکوں سے روزگار کمانے کے لئے لوگ پاکستان آئیں۔
 
​وارثی ، حسینک ، وطن دوست اور بے شمار دیگر ،،ان کے نام ہی کافی ہیں ،پوسٹ پڑھنے کی ضرورت نہیں

اللہ تعالیٰ ملک کو لوٹنے والے گنجوں سے اور کھوتے کھانے والے پٹواریوں سے پاکستان کی جان چھڑوائے تاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔ آمین
 
Last edited:

Annie

Moderator
دیکھیں اپنے لئیے تو سب ہی زندگی گزارتے ہیں .......نیکی یہ ہے کے ہم دوسروں کے لیے بھی زندگی وقف کریں ..آپ جو تکلیفیں اور محرومیاں پردیس میں رہ کر جھیل رہے ہیں انکا ثمر یہ ہے کے آپکی کمائی سے آپکے والدین ، بہن بھائی تو اچھی زندگی گزار رہے ہیں ......آپکو اتنا تو سکون ہے نہ کے اگر گھر کا کوئی فرد بیمار ہوا تو دوا کے پیسے ہیں ، انکے لیے اچھے کپڑے ہیں ، گھر ہے سہولتیں ہیں انکو سکھ آرام ہے ......
پردیسیوں کی اکثریت اپنے گھرانوں کی خوشحالی کے لیے ہی باہر رہ کر مشکلات سہتی ہے ........
اپنوں سے جدائی اور تکالیف سہہ کر پھر اس پردیس کی کمائی کی قیمت بھی ادا کرنا ہوتی ہے ........اصل میں اس دنیا میں انسان کو سب کچھ ملنا مشکل ہے وہ کیا شعر ہے
اس دنیا میں سارا جہاں کسی کو نہیں ملتا

hqdefault.jpg

Crying2.gif~c200
Crying2.gif~c200
Crying2.gif~c200
Crying2.gif~c200
 
Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)
خوش رہیں۔۔۔ جہاں بھی رہیں ۔۔۔۔ ہزاروں عیدیں پائیں ۔۔۔۔
اللہ آپ کو زندگی کی بہت سی خوشیاں عطا فرمائے۔۔۔۔ آمین

:)

اللہ کرے پاکستان کے حالات اتنے اچھے ہو جائیں کہ کسی کو بھی روزگار کی تلاش میں اپنے سے دور پردیس میں نہ جانا پڑے ۔۔۔ آمین

Smart Guy

Citizen

بہت اچھا لکھا ہے اور کافی عرصے بعد اس فورم پر کوئی غیر سیاسی آرٹیکل پڑھکر خوشی ہو رہی تھی لیکن افسوس کہ ہر تھریڈ پر گند ڈالنے والوں نے یہاں بھی اپنی ذہنیت ظاہر کرنے میں کوئی دیر نہیں کی ہے. الله تعالیٰ ہماری ان گند ڈالنے والوں سے جان چھڑائے جن کا مقصد حیات ہی نفرتیں پھیلانا ہے اور بات کا آغاز ہی گالیوں سے کرنا ہے. ان لوگوں کی وجہ سے فورم کے سبھی اچھے لکھاری فورم چھوڑ چکے ہیں اور اب یہاں گالیاں اور جوابی گالیاں دینے والوں کا راج ہے. مجھے آج بھی بو ترابی صاحب، طاری صاحب، عاطف صاحب، ایچ ایم خان صاحب، زینو صاحب اور ڈاکٹر معظم نیاز کی تحریریں اس فورم کا سنہری دور یاد دلاتی ہیں.

Waarsi

Senator (1k+ posts)
شاباشے ، میں ایک کو تسلی دینے نکلی تھی یہاں رونے والوں کی لائین لگ گئی ہے نیکی کا زمانہ ہی نہیں ........:doh:

آپ کا تسلی دینے کا طریقہ دیکھ کر رونا آگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Annie

Moderator
آپ کا تسلی دینے کا طریقہ دیکھ کر رونا آگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(bigsmile)...........دیکھا !........... دل سے نکلنے والی بات کتنا اثر رکھتی ہے ،میری بات پر آپ نے کوئی دس گھڑے آنسو بہا دئیے .......
 
Waarsi

Senator (1k+ posts)
(bigsmile)...........دیکھا !........... دل سے نکلنے والی بات کتنا اثر رکھتی ہے ،میری بات پر آپ نے کوئی دس گھڑے آنسو بہا دئیے .......

ارے کیا خاک اثر رکھتی ہے، روتے ہوؤں کو مزید رلا دیا۔۔
Crying2.gif~c200
۔۔۔۔۔
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
شاباشے ، میں ایک کو تسلی دینے نکلی تھی یہاں رونے والوں کی لائین لگ گئی ہے نیکی کا زمانہ ہی نہیں ........:doh:

رونے والے سب چھڑے لگتے ہیں
فیملی والے پھر بھی بہل جاتے ہیں اپنے بچوں میں

آپ نے جو وجہ لکھی ہے بالکل ٹھیک لکھی ہے کہ ہمیں اپنے گھر والوں کو سکوں میں دیکھ کر سکوں مل جاتا ہے

الله ہماری اس عبادت کو قبول فرماۓ
 
ہو سکتا ہے رونے والے اصل میں ویلے ہوں ...:lol:.......جو سوچتے ہی رہتے ہیں .............

جوک اپارٹ : (serious)

تو اور کیا اپنوں کے لیے کتنے پردیسی ایثار کرتے ہیں اور کما کما کر گھر والوں کے سُکھ آرام کے لیے پردیس میں دھکے کھاتے ہیں .......
مجھے یقین ہے یہ سب نیکی میں شامل ہے اور اللہ ضرور اجر بھی دے گا .......
ویسٹ میں کہاں لوگ ماں باپ پر یا بہن بھائیوں پر خرچ کرتے ہیں .. نہ ہی بہن بھائیوں کی شادیاں کر کے ذمہ داریاں نبھاتے ہیں ..........ہمارے ملک کے پردیسیوں کا یہ سب ایثار ہے اور ظاہر ہے اس بھلائی کا ثواب بھی ہے
 
یہی تو نیکی ہے کہ اپنے ماں باپ ، بہن بھائیوں ، عزیز رشتہ داروں کا کال رکھو

سہولتیں پیدا کرو

جو پیسہ یھاں سے جاتا ہے جب گھر والے خرچ کرتے ہیں تو اس سے پیسہ کا سرکل چلتا ہے

وہاں کی لیبر مارکیٹ کو بھی روزگر ملتا ہے اور یہ پیسہ ہر طرف تقسیم ہوتا ہے
یہ زرمبادلہ سے علاوہ فواید ہیں

پاکستان چل ہی اس پیسے سے رہا ہے ، ورنہ وہاں پیدا ہی کیا ہوتا ہے ؟؟
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
[font=&quot]....... [/font]​

آپ اپنی مثال کیوں نہی دیتے ؟؟؟
کوئی شرم آتی ہے ؟؟

ماں باپ تک نہ جایا کرو اگر تم کچھ سمجھ سکو
ورنہ ماں باپ کی بات کرنی سب کو آتی ہے

Last edited by a moderator: