پاکستان میں اس وقت پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال جاری ہے جس کے نتیجے میں عوام سڑکوں پر رُل گئے مگر اس صورتحال میں بھی میمرز اپنا کام ایمانداری سے کر رہے ہیں، وہ دلچسپ اور مزاحیہ میمز سے صورتحال کو اجاگر کر کے حکام کی توجہ اس جانب دلا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ’پیٹرول‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ میمرز نے اس پریشان کُن صورتحال میں بھی عوام کو خود ہی پر ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے، ٹوئٹر پر پیٹرول کی کمی اور قیمتوں میں آئے دن اضافے کے سبب وائرل ہونے والی میمز ملاحظہ فرمائیں۔ حنظلہ نے کہا کہ پاکستانیوں کی اس وقت یہ حالت ہے۔
راشی نے یہ میم شیئر کی۔
ملک بھر میں جاری پیٹرولیم ڈیلرز کی ہرتال کی خبر سنتے ہی گزشتہ شام عوام نے پیٹرول پمپس کا رُخ کر لیا تھا جس پر ایک ٹوئٹر صارف نے میمز ٹیملیٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیٹرول پمپس مالکان کی موجودہ صورتحال۔‘
ایک میم میں دیکھا گیا کہ پیٹرول نہ ملنے پر گاڑی مالک نے اپنی کار کے آگے اور پیچھے دونوں جانب گدھا باندھ رکھا ہے ۔
محبوبہ کو کامیاب شادی کی پیشکش کا بھی آئیڈیا دیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول نایاب ہونے پر اب پھولوں کے بجائے پیٹرول دے کر شادی کی پیشکش کی جائے تو ’ نا‘ سننے کے چانسز کم ہو سکتے ہیں۔
کچھ لوگ خوشی کے موقعوں اور تقریبات میں گفٹ کے بجائے پیٹرول دینے کا بھی آئیڈیا دیتے نظر آ رہے ہیں۔
حماد نامی صارف کے مطابق پیٹرول اس وقت اتنی اونچی اڑان اُڑ رہا ہے کہ اُس کے سامنے دنیا کی ہر چیز چھوٹی اور حقیر لگ رہی ہے حتیٰ کہ چلغوزے، اس کے خواب اور اس کی بندی کا ایگو بھی۔
شیخ نے کہا کہ پٹرول پمپ اس وقت عوام کے ساتھ یوں کر رہے ہیں۔
تابین نے دکھایا کہ دودھ والا کین میں پٹرول بھروا کر اسٹاک کر رہا ہے۔