اب پاکستانی کیا کریں؟

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
وسعت اللہ خان کا کالم: اب پاکستانی کیا کریں؟

_106446481_quettagi.jpg

بلوچستان کے وزیرِ داخلہ اور سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں کی اس بات میں دم ہے کہ جو لوگ دہشت گردی کا شکار ہوتے ہیں انھیں شیعہ، سنی، ہزارہ، بلوچ، پشتون کے بجائے پاکستانی کہا جائے۔ مگر پھر انھیں کیا کہا جائے جو دہشت گرد ہیں؟

چلیے مان لیا کہ کوئٹہ میں 20 پاکستانی شہید اور 48 زخمی ہوئے اور اب تک جو پچاس، ساٹھ، ستر ہزار پاکستانی دہشت گردی کا نشانہ بنے ان کی بھلے کوئی بھی قومیت، نسل، عقیدہ، رنگ یا علاقہ ہو مگر وہ سب پاکستانی ہیں۔

پر یہ کیسے ثابت ہو گا کہ وہ کچھ اور نہیں صرف پاکستانی تھے؟

ان کے جنازوں، دھرنوں، احتجاجی ریلیوں میں کتنے اراکینِ پارلیمان و صوبائی اسمبلی، کتنے وفاقی و صوبائی عہدیدار، کتنی قومی جماعتوں کی قیادت، سول سوسائٹی کے کون کون سے نمائندے اب یا اب سے پہلے شریک ہوئے۔

کتنوں نے ان کی عبادت گاہوں، رہائشی علاقوں اور کاروبار اور آمد و رفت کے تحفظ کے لئے اپنی پاکستانیت ثابت کرنے کی خاطر کوئی علامتی انسانی زنجیر بنائی، پہرہ دیا، بڑے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں اور پلے کارڈز اٹھائے کہ ’قاتلو جواب دو خون کا حساب دو۔‘

_106446485_quettagi1.jpg

کتنی بار پورے پاکستان میں نہ سہی پارلیمنٹ میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی یا اجتماعی دعا کروائی گئی۔ کتنوں نے گھر جا کر تعزیت کی، کتنوں نے قاتلوں کا نام لے کر مذمت کی اور قاتلوں سے علل اعلان لاتعلقی کا اظہار کیا؟ تاکہ یہ ثابت ہو کہ مرنے والے بھی پاکستانی ہیں اور ان کے شانہ بشانہ پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے۔

آپ یہی کہتے ہیں نا کہ جتنی دہشت گردی ہم نے بھگتی یا بھگت رہے ہیں ہم سے زیادہ کسی نے نہیں بھگتی۔ اگر یہ درست ہے تو پھر آپ نے تدارک کے لئے سوائے عسکری آپریشنز کے اور کیا کیا کیا؟ کمر توڑنے پر ہی زور رہا یا ذہن کھولنے کے لئے بھی کچھ کیا؟

دہشت گرد بننے یا نہ بننے کا فیصلہ پہلے دماغ کرتا ہے یا ہاتھ؟

اسلحہ اٹھانے والوں کے خلاف تو بہت کچھ ہوا مگر دماغ ہائی جیک کرنے والوں کا کیا کیا؟ کچے ذہنوں کو زہریلے ببول بنانے والی نرسریوں کا کیا ہوا؟

ٹھیک ہے ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں پاکستانیوں کی طرح ہی سوچنا چاہئے۔ مگر پاکستان کوئی نارمل ریاست ہے یا روبوٹ تیار کرنے والی فیکٹری؟

اگر یہ انسانوں کی ریاست ہے تو پھر ہر ریاست کی طرح یہاں بھی پاکستانیت کے بڑے دائرے میں خاندان، ذات، عقیدے، علاقے، رنگ، نسل کے چھوٹے دائرے تو ہوں گے۔ انھیں تسلیم کرنے اور ان کا احترام کرنے اور احترام سکھانے میں کیا مسئلہ ہے؟ کسے خطرہ ہے؟

کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ بطور حکومت، ادارہ اور رہنما اپنی بنیادی ذمہ داریاں پوری کرنے میں کسی بھی مجبوری یا نااہلی کے سبب ناکام ہیں اور اس ناکامی سے ہماری توجہ بٹانے کے لئے طے شدہ موضوعات کے غبارے تہتر برس سے بار بار فضا میں چھوڑ رہے ہیں؟

ہاں ہم سب پاکستانی ہیں۔ مگر بنگالی بھی تو پاکستانی تھے؟ غائب ہونے والے شہری بھی تو پاکستانی ہیں؟ آپ سے مختلف سوچنے والے بھی تو پاکستانی ہیں؟ آپ کے اچھے کاموں کی تعریف اور خراب کاموں پر انگلی اٹھانے والے بھی تو پاکستانی ہیں؟ اور مسائل بھی تو پاکستانی ہیں۔ یہ بتائیں کہ اب کرنا کیا ہے؟

سورس
 
Last edited by a moderator:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
امریکی جنگ کو جواز بنا کر جن پاکستانیوں کو بلا ثبوت امریکا کے حوالے کر دیا گیا وہ بھی پاکستانی تھے

جنہیں سرکاری اور غیر سرکاری فوج نے گھروں، مسجدوں اور مدرسوں میں نشانہ بنایا وہ بھی پاکستانی تھے

ڈرون حملوں کا نشانہ بننے والے بچے، خواتین اور بزرگ بھی پاکستانی تھے

جن کے خلاف سترہ سال زہر اگلا گیا اور اب کہا جا رہے ہے وہی صحیح ہیں وہ بھی پاکستانی ہیں

امریکی جنگ گود لینے والے صف اول کے صحافی، بلاگر، دانشور، عوام، سیاستدان فوجی سبھی پاکستانی ہیں
 
Khan125

Chief Minister (5k+ posts)
aaj tk koi nhi kr saka k, quetta k area ka core commamder se rfteesh karo IG se tfteesh kari k kion vi baar baar fail ho jatey hain?
vaja btain ya ghar jain
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

جنہیں سرکاری اور غیر سرکاری فوج نے گھروں، مسجدوں اور مدرسوں میں نشانہ بنایا وہ بھی پاکستانی تھے

یعنی جو فلانے دھمکانے خارجی تھے وہ بھی پاکستانی تھے ؟
اس جملے سے کہنا کیا چاہتے ہو ؟
 
Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)
امریکی جنگ کو جواز بنا کر جن پاکستانیوں کو بلا ثبوت امریکا کے حوالے کر دیا گیا وہ بھی پاکستانی تھے

جنہیں سرکاری اور غیر سرکاری فوج نے گھروں، مسجدوں اور مدرسوں میں نشانہ بنایا وہ بھی پاکستانی تھے

ڈرون حملوں کا نشانہ بننے والے بچے، خواتین اور بزرگ بھی پاکستانی تھے

جن کے خلاف سترہ سال زہر اگلا گیا اور اب کہا جا رہے ہے وہی صحیح ہیں وہ بھی پاکستانی ہیں

امریکی جنگ گود لینے والے صف اول کے صحافی، بلاگر، دانشور، عوام، سیاستدان فوجی سبھی پاکستانی ہیں

It seems that you are justifying these killings ...... Musalman ki Musalman se Nafrat kabhi khatam nahi ho sakti . Jo log logon ko aqeedy ky naam per nafrat kerna marna marna sikhaty hain wahan asy waqiyat kabhi khatam nahi ho sakty

Jab sary kafir mar jaty hain tab Musalman Musalman ko marta hai religious differnces ki waja se
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

یعنی جو فلانے دھمکانے خارجی تھے وہ بھی پاکستانی تھے ؟
اس جملے سے کہنا کیا چاہتے ہو ؟
جن کے خلاف امریکی جنگ کا حصہ بنے تھے وہ پاکستانی نہیں تھے؟

بات آگے بڑھائی تو کہنا چاہتا ہوں، امریکی جنگ کی آڑ میں سب ہی نے چلانا شروع کر دیا تھا. سیکولر لبرل بھی خارجی خارجی کر رہے تھے. بہتر یہ پرانا چورن اب بیچنا بند کر دو. پہلے خلافت قائم کر ریاست کو اسلام میں داخل کر لو پھر خارجی بھی نکال لینا

طالبان افغان پر بھی خارجی لیبل لگا دیا. امریکی جنگ ختم ہوئی تو انھے بھائی بنا لیا
muntazir
 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
It seems that you are justifying these killings ...... Musalman ki Musalman se Nafrat kabhi khatam nahi ho sakti . Jo log logon ko aqeedy ky naam per nafrat kerna marna marna sikhaty hain wahan asy waqiyat kabhi khatam nahi ho sakty

Jab sary kafir mar jaty hain tab Musalman Musalman ko marta hai religious differnces ki waja se
اپ کو لگتا ہے ایسا ہی نہیں. لیکن آپ تو عراق، لیبیا، شام میں امریکی افواج کے ہاتوں مسلمانوں کے قتل عام کو جائز قرار دے چکے ہیں. لبرلز کی مسلمانوں سے نفرت فطری ہے
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
پہلے خلافت قائم کر ریاست کو اسلام میں داخل کر لو پھر خارجی بھی نکال لینا

طالبان افغان پر بھی خارجی لیبل لگا دیا. امریکی جنگ ختم ہوئی تو انھے بھائی بنا لیا
muntazir
کمال ہو گیا
آپ نے تو خارجی کی نئی تعریف نکال لی
.
دین نہ ہوئے تے موجاں ای موجاں
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
کمال ہو گیا
آپ نے تو خارجی کی نئی تعریف نکال لی
.
دین نہ ہوئے تے موجاں ای موجاں
یوں تو انقلابی بھی خارجی تھے، یہ اور بات ہے ان کا خروج کامیاب رہا
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
فضول بات کر کے اصل بات کو پھیر دینے کا فن کوئی آپ سے سیکھے
بات آپ نے پھیری تھی میں لائن پر لا رہا ہوں

ایران نواز حوثی خارجی ہیں؟
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
بات آپ نے پھیری تھی میں لائن پر لا رہا ہوں

ایران نواز حوثی خارجی ہیں؟
آپ کو یاد دلا دوں کہ تھریڈ پاکستانیوں کے موضوع پر ہے
جہاں کے کئی خارجیوں کو آپ پاکستانی ثابت کر چکے ہیں
.
بہرحال خارجی کی وہ تعریف جو ہمیں رسول پاک نے بتائی ، کے مطابق دیکھیں گے تو آپ کو خارجی کو پہچاننے میں آسانی ہو جائے گی پھر شاید آپ مسلمانوں کو خارجی کہنا بند کر دیں
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
آپ کو یاد دلا دوں کہ تھریڈ پاکستانیوں کے موضوع پر ہے
جہاں کے کئی خارجیوں کو آپ پاکستانی ثابت کر چکے ہیں
.
بہرحال خارجی کی وہ تعریف جو ہمیں رسول پاک نے بتائی ، کے مطابق دیکھیں گے تو آپ کو خارجی کو پہچاننے میں آسانی ہو جائے گی پھر شاید آپ مسلمانوں کو خارجی کہنا بند کر دیں
خارجی پاکستان سے بھر نہیں پائے جاتے؟

امریکی جنگ کی آڑ میں اپنے مطلبہ ور مسلک کی جنگ لڑنے والوں نے مجھے بھی خارجی کہا، کیا میں پاکستانی نہیں رہا. جس جس مخالفت کی اسے خارجی کہا گیا
ڈرون حملوں میں بچے، بوڑھے اور خواتین میں نشانہ بنتے تھے. کیا وہ پاکستانی نہیں تھے

رسول صللھ علیہ وسلم نے جو خارجیوں کیا تعریف بتائی ہے. اس کی روشنی میں حوثی اور کرد باغیوں کے بارے میں بتا دیں وہ خارجی ہیں یا نہیں

مجھے جتنا سمجھ آیا، ناپسندہ کو خارجی بنا دو
 
خوارج ملک و قوم کا دشمن ہوتا ہے ، رسول پاک سے بغض رکھتا ہے اور حضرت علی اور اہل بیت سے بھی بغض رکھتا ہے
اب آپ خود ہی دیکھ لیں کہ آپ کا خوارج کو پاکستانی کہنا کیسا ہے اور مومنین کو خارجی کہنا کیسا ہے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
خوارج ملک و قوم کا دشمن ہوتا ہے ، رسول پاک سے بغض رکھتا ہے اور حضرت علی اور اہل بیت سے بھی بغض رکھتا ہے
اب آپ خود ہی دیکھ لیں کہ آپ کا خوارج کو پاکستانی کہنا کیسا ہے اور مومنین کو خارجی کہنا کیسا ہے
جنہوں نے پرائی جنگ کی آڑ میں اپنے مطلب و مسلک کی جنگ لڑی انہیں ملک و قوم کے دوست کیسے ہو سکتے ہی. ان کی اپنی ہی قوم ہے اپنا ملک ہے وہ اسی کے دوست ہیں

مطلب نکل جائے یا پورا نا ہو رہا تو مومنین کو خارجی بنتے دیر نہیں لگتی. ابن ملجم ہی کو دیکھ لیں
 
Last edited:

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
جنہوں نے پرائی جنگ کی آڑ میں اپنے مطلب و مسلک کی جنگ لڑی انہیں ملک و قوم کے دوست کیسے ہو سکتے ہی. ان کی اپنی ہی قوم ہے اپنا ملک ہے وہ اسی کے دوست ہیں

مطلب نکل جائے یا پورا نا ہو رہا تو مومنین کو خارجی بنتے دیر نہیں لگتی. ابن ملجم ہی کو دیکھ لیں
مومنین کو خارجی بننے میں تھوڑا اضافہ کر دوں کہ مطلب نکل جائے یا پورا نہ ہو رہا ہو تو صحابہ کو منافق بنتے بھی دیر نہیں لگتی
مجبوری ہے کہ یہاں نام نہیں لکھ سکتا ، اس لئے آپ یہاں جنگوں سے بھاگنے والے ، زبان درازی کرنے والے ، حکم عدولی کرنے والے اشخاص کو ذہن میں رکھیں
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
مومنین کو خارجی بننے میں تھوڑا اضافہ کر دوں کہ مطلب نکل جائے یا پورا نہ ہو رہا ہو تو صحابہ کو منافق بنتے بھی دیر نہیں لگتی
مجبوری ہے کہ یہاں نام نہیں لکھ سکتا ، اس لئے آپ یہاں جنگوں سے بھاگنے والے ، زبان درازی کرنے والے ، حکم عدولی کرنے والے اشخاص کو ذہن میں رکھیں
قرآن مجید نہیں پڑھتے، صحابیوں کا فیصلہ الله کر چکا ہے. فتح سے پہلے ایمان لانے والوں کا درجہ فتح کے بعد ایمان لانے والوں سے اونچا ہے. فتح ایران کے بعد جزیہ بچانے والے کس کھیت کی مولی ہیں

تھریڈ کے موضوع کی طرف آتے ہیں، ایم کیو ایم کو خارجی کیوں نہیں کہتے! اس میں پیٹی بھائی بھی شامل تھے اسلئے
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
قرآن مجید نہیں پڑھتے، صحابیوں کا فیصلہ الله کر چکا ہے. فتح سے پہلے ایمان لانے والوں کا درجہ فتح کے بعد ایمان لانے والوں سے اونچا ہے. فتح ایران کے بعد جزیہ بچانے والے کس کھیت کی مولی ہیں

تھریڈ کے موضوع کی طرف آتے ہیں، ایم کیو ایم کو خارجی کیوں نہیں کہتے! اس میں پیٹی بھائی بھی شامل تھے اسلئے
یعنی جس بندے نے رسول پاک کو بس دیکھ لیا اور بعد میں چاہے وہ جتنا بھی اسلام کو نقصان پوھنچاتا رہا ، رسول کو دھوکہ دیتا رہا وہ پھر بھی صحابی ہے ؟
صحابی عمل کرنے والا ہوتا ہے محترم . . . . .. . آپ جو بار بار سابقون اولون کا ذکر کرتے رہتے ہیں اس میں بھی "اعمال میں سبقت لے جانے والوں " کا ذکر ہے
یعنی وہ جس نے اپنی جان پر کھیل کر رسول پاک کی حفاظت کی ، جب کفر کے نامی گرامی پہلوان آئے تو رسول کی آواز پر لبیک کہا
یہ بات صاف ظاہر ہے کہ سابقون اولون کی تعریف پر صرف حضرت علی ہی پورے اترتے ہیں
کبھی کوئی ایک آیت ہی توجہ سے دیکھ لو بھائی جی ! آپ کے مسلک کے بت پاش پاش ہو جایئں گے
.. . . . . . . . . . . . . . . . .
ایم کیو ایم کی دہشت گردی کا سبب پیسہ ہے جب کہ دیگر دہشت گردوں کے شر کا سبب حب اہل بیت والوں سے نفرت کرنا ہے
دونوں میں فرق ہے چاہے دنیاوی لحاظ سے دونوں سزائے موت کے حقدار ہیں
 
جناب آپ کو بھی موقع ملا تھا. آپ بھی رسول پاک کو بس دیکھ لیتے. کس نے کب کتنا نقصان پہنچایا اپنے ہاتھ سے املا لکھ لیتے. الله نے اس قابل ہی نہیں سمجھا، کوئی بات نہیں. الله نے سابقون الاولون کے ساتھ مہاجرین اور انصار دونوں کس ذکر کیا ہے اور جمع کا صیغہ استعمال کیا ہے. اسی قرآن فہمی کا کیا فائدہ جو حق کی طرف بلانے کی بجائے باطل کو ترویج دے

جزیہ بچانے کے لئے اسلام لائے تو جیسے جیسے ماضی کے واقعات علم میں آتے گئے ان میں سے نقاط نکالنے لگے جن کا تذکرہ رسول سے اس انداز میں نہیں ملتا نا ان کے سامنے کسی نے تذکرہ کرکے داد وصول کی. کسی مجلس میں حضرت علی رضی الله کو بلوا کر ان ہی سے سند حاصل کر لیتے وہ بھی نہیں کیا. بلآخر رافضی کا لقب پایا لیکن ابا پرستی نہیں چھوڑی

حضرت علی رضی الله کو ڈھال بنانے کی بجاۓ ان کی سنت دیکھو اسلام کو رافضیت ہی سے فائدہ پہنچنا تھا تو حضرت علی، حسن اور حسین خوب کرتے. خام خواہ جان ہلکان کرنے کی کیا ضرورت تھی

ازواج رسول سے نفرت کرنے والوں کی خود ساختہ تعریف کے مطابق رافضیوں سے نفرت کرنا خارجیت ٹھہرا. اس طرح تو ہر طرف خارجی ہی خارجی ہیں اس کے لیے امریکی جنگ میں شمولیت اختیار کرنے کی کیا ضرورت تھی. حضرت علی کو شہید کرنے والے اہلبیت سے حب کرنے والے ہی تھے. حضرت حیسن کو دھوکہ دینے والے بھی اندر ہی کے لوگ تھے​
 
حسب معمول دس فیصد سچ اور نوے فیصد جھوٹ
.
سابقون اولون والی آیت کو پڑھیں اور بار بار پڑھیں
پھر میرے اس دعوے پر غور کریں کہ اس پر صرف حضرت علی ہی پورے اترتے ہیں
یعنی چانس سب کو ملا ، کامیاب ایک ہی ہوا
.
باقی ادھر ادھر کی باتوں سے معذرت