اب سمارٹ فون کی جگہ لے گا سمارٹ چشمہ، فیس بک کا اعلان۔

fauu1131.jpg


فیس بک اور رے بین کا شاہکار۔۔ موبائل،سوشل میڈیا، کیمرہ سب کچھ گلاسز میں

فیس بک اور اٹلی کی معروف گلاسز کمپنی رے بین کا اشتراک لایا ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا انقلاب، اب آپ کو فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جانے کی ضرورت نہیں، بس اسمارٹ گلاسز لیں اور سب پالیں۔

جی ہاں فیس کے بانی مارک ذکر برگ نے رے بین کمپنی کے ساتھ مل کر ایک ایسا جدید ترین گلاسز لانچ کیا ہے، جو صرف انگلی کی جنبش سے تصویر کھینچے گا،وڈیو بنائے گا، موسیقی بھی سنی جاسکتی ہے، اور ٹیلیفونک رابطہ بھی آسان ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق فیس بک کے اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ گلاسز کو پہننے پر صارفین کی آنکھوں کے سامنے ایک گرافک ڈسپلے آجائے گا اور صارف باآسانی کالز کرسکے گا۔

اتنا ہی نہیں فیس بک، وائٹس ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ بھی شیئر ہوسکتی ہے،گلاسز کی قیمت دوسوننانوے ڈالر رکھی گئی ہے،گلاسز آن لائن اور امریکی اسٹورز کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا ، کینیڈا ، آئرلینڈ ، اٹلی اور برطانیہ میں بھی دستیاب ہونگے۔


فیس بک بانی مارک ذکر برگ نے اس حوالے سے جاری ویڈیو میں صارفین کو خوشخبری سنائی اور اسمارٹ گلاسز کے فیچرز کے حوالے سے بتایا،گلاسز میں ڈوئل کمیرہ ہیں جو فائیو میگا پکسل ہیں،جسے سائیڈ میں لگے بٹن سے آن کیا جاسکتا ہے

اور اس سے تصاویر اور تیس سینکڈ کی ویڈیو بنائی جاسکتی ہے،گلاسز میں پانچ سو تصاویر اور تیس ویڈیو کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے، جبکہ آن آف کا آپشن بھی موجود ہے۔
 
Last edited by a moderator: