ابصارعالم کے دعوے پر سوشل میڈیا صارفین کا ملاجلاردعمل

absar-ami111.jpg


سابق چئیرمین پیمرا ابصار عالم نے دعویٰ کیا کہ جب بطورچیئرمین پیمرا میں نے عامر لیاقت کے شو پر پابندی لگائی کیونکہ وہ صحافیوں کی فیملی کو گالیاں دیتے تھے، دشنام طرازی، کفر کے فتوے لگاتے تھے، اخلاق سے گری ہوئی گالیاں دیتے رہے۔

ابصار عالم نے دعویٰ کیا کہ اسی دوران جنرل فیض حمید کا مجھے فون آیا کہ میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں، ہم نے سمجھا کوئی سیکیورٹی ایشو ہوگا، وہ آئے اور کہنے لگے عامر لیاقت کو کچھ نہ کہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جنرل فیض حمید کو انکار کردیا اور وہ چلے گئے۔

ابصارعالم کے دعوے پر صحافی صدیق جان کا کہنا ہے کہ ابصار عالم صاحب آپ اب جو قصے بیان کرتے ہیں کہ جنرل فیض نے بند کمرے میں آپ کے ساتھ کیا کچھ غلط کیا تھا، تو اس وقت آپ نے اپنے مالک نواز شریف کو یہ باتیں نہیں بتائیں تھیں؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ اس وقت عزت، انقلاب اور جمہوریت کے لیے چند ٹکوں کی نوکری قربان نہیں کرسکتے تھے تو اب بھی ہیرو نہ بنیں پلیز۔
https://twitter.com/x/status/1462078838867910661
عمران افضل راجہ نے کہا کہ یہ آج کا سب سے بڑا لطیفہ ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے مجھے فون کیا اور میں نے انہیں کہا آپ میرے دفتر تشریف لائیں۔وہ آئے اور انہوں نے کہا “عامر لیاقت کو کچھ نا کہیں"، ان کا کہنا تھا کہ یہاں تک بات ٹھیک ہوتی اگر ابصار عالم یہ نا کہتا “میں نے انہیں کہا ایسا نہیں ہوسکتا”۔
https://twitter.com/x/status/1462258845942796288
معاویہ یاسین کمبوہ نے ردعمل میں کہا کہ عامر لیاقت کے بیان کہ "ہم لائے گئے ہیں" پر سابق چئرمین پیمرا ابصار عالم نے مہر ثبت کردی۔
https://twitter.com/x/status/1462112890329219084
عابد حمید نے کہا کہ کل جس طرح کی تقریریں اور گفتگو ابصار عالم، علی احمد کرد، مولانا فضل الرحمان اور دیگر نے کیں مجھے لگتا ہے انقلاب دستک دے رہا ہے۔ اب یہ"مقتدرہ" کے ہاتھ میں ہے کہ یا تو انقلاب کو ٹالیں یا پھر انقلاب برپا ہونے دیں۔
https://twitter.com/x/status/1462265716418256901
ایک صارف نے اس پر رؤف کلاسرا اور عامر متین کا ردعمل شیئر کیا جس میں روف کلاسرا بتاتے ہیں کہ ابصارعالم نے نوازشریف دور میں کون کونسی مراعات قواعدوضوابط سے ہٹ کرلیں۔
https://twitter.com/x/status/1462114087274491910
تحریم سکندر علی نے کہا کہ تمہاری خود کی سفارش کس نے کی کہ تم جیسا میٹرک پاس شریفوں کا چپڑاسی چئیرمین پیمرا لگ گیا وہ بھی لاکھوں روپے کی تنخواہ اور مراعات کے ساتھ؟
https://twitter.com/x/status/1462272743009918978
ملک عثمان نے کہا کہ آپکی بات بلکل ٹھیک ہو گی لیکن یہ بھی تو بتائیں عوام کو کہ آپ توایک صحافی تھےلیکن آپ کس کی سفارش پرچیئرمین پیمرا لگے تھے جس کہ بعد آپ نےخوداعلان بھی کیا تھا کہ آپ اب صحافی نہیں رہےآپکو اچھا عہدہ مل گیا ہےکس نےآپکوصحافی سے چیئرمین کا تحفہ کس خوشی میں دیا۔
https://twitter.com/x/status/1462195556281987087
راؤ امجد ندیم نے کہا کہ یہ بات حاجی ابصار عالم نے اس وقت کیوں نہ بتاٸی؟
https://twitter.com/x/status/1462181334017880068

 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Absar Alam Chairman PAMRA October 2015 – December 2017
Gen Faiz Hameed DG ISI 16 June 2019 – 19 November 2021
This mean DG ISI did this in back date.
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Absar Alam was PEMRA chairman till 2017...and this banning of Amir Liaquat in the journalists issue was also in 2017.
Gen Faiz Hamid was appointed DG ISI in 2019.

Something doesnt add up....but then again, nothing does, wth Absar
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Absar Alam Chairman PAMRA October 2015 – December 2017
Gen Faiz Hameed DG ISI 16 June 2019 – 19 November 2021
This mean DG ISI did this in back date.
Gen Faiz was in ISI in 2017 in another capacity....but regardless, makes no sense from any angle.