آل راؤنڈر محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان



پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے

پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان سوموار کے روز لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈکوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیریئر کے اختتام پر ’خوش‘ اور ’مطمئن‘ ہیں اور وہ اپنے کیریئر میں جن کلبوں، کھلاڑیوں، کوچز اور دیگر سپورٹ سٹاف کے ساتھ کام کرتے رہے ان کے شکرگزار ہیں۔

ابن کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ اگلے آنے والے ورلڈ کپ کے لیے خود کو فٹ نہیں سمجھتا بلکہ خوشی سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔مجھے کسی سے کوئی گلہ نہیں۔

محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ 15 سال سے فیملی کو بہت کم وقت دے پایا ہوں، اس لیے اب ان کو وقت دوں گا۔

 
Last edited by a moderator:

The wizard

MPA (400+ posts)
Iski performance is world cup mai b buri thi aur abhi ary pr pcb k employee ka intro chla tha J's mai hafeez aur Malik ko mazeed khilany sy inkaar kr dia tha is k bd is ny retirement ka ilaan kr dia otherwise next world cup b khelta
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
مای فیورٹ کرکٹر جو کبھی بھی نہیں بکا اور صرف اپنے ملک کیلئے کھیلتا رہا ذہین کرکٹر تھا کسی خاص جسمانی برتری کے بغیر ہی اپنی ذہانت اور فٹنس سے بہت عمدہ کھیلا، کپتانی بھی کی اور دنیا بھر میں نام کمایا، امید ہے کہ حفیظ ابھی مزید لیگ کرکٹ میں دکھای دے گا اور کوچنگ میں ضرور آے گا، کریبین لیگ تو حفیظ اور شعیب کے بغیر ادھوری ہوتی ہے
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
Good player and great human being. Wish you best of luck Muhammad Hafiz.
ایسے عمدہ اسکینڈل فری کرکٹر کو اتنی خاموشی سے ایک پریس کانفرنس میں رخصت نہیں ہونا چاہئے۔ ایک میچ اس کو کھلایا جاے جس میں وہ باقاعدہ رخصت کا اعلان کرے