آسٹریلیا کےخلاف ٹیسٹ،قومی ٹیم کو ایک اوردھچکا،حارث کورونا کا شکارہوگئے

10%DA%BE%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%B3%DA%86%DB%81%D8%B1%DB%81%D9%86%D8%A7.jpg

قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا، آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے حارث رؤف کےکورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی تصدیق کردی گئی ہے، کرکٹ بورڈکا کہنا ہےکہ کرکٹر حارث رؤف کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر حارث رؤف آسٹریلیا کے خلاف تاریخی سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے، تاہم کرکٹ بورڈکا کہنا ہےکہ قومی اسکواڈ کے باقی تمام کھلاڑیوں کےٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

حارث رؤف کی جگہ اب نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دستیاب ہوں گے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین لاہور قلندر کے پلیئرز کی کورونا کے شکار عاقب جاوید سے ملاقات پر تنقید کر رہے ہیں۔

بریڈمین نامی صارف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایک دن پہلے پیش گوئی کی تھی یقیناً حارث رؤف کے بعد اور لوگوں کو بھی کووڈ پازیٹو ہو گا۔

https://twitter.com/x/status/1498642729617788929
ایک روز قبل بھی ڈون بریڈمین نے ٹوئٹ کی تھی جس میں کہا تھا کہ میرے خیال میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے چند ممبران کووڈ کا شکار ہوں گےخصوصاً کلیدی باؤلرز کی کمی ہو سکتی ہے، کیونکہ کووڈ پازیٹو افراد کے ساتھ کھلاڑیوں کے جنگلی جشن دیکھے ہیں، آسٹریلیا کو فائدہ ہو گا۔

https://twitter.com/x/status/1498266053784264708
https://twitter.com/x/status/1498636315323154436
https://twitter.com/x/status/1498657997484134405
https://twitter.com/x/status/1498652157540769795
واضح رہے کی پی ایس ایل جیتنے کے بعد لاہور قلندرز کے پلیئرز نے آئسولیشن میں موجود عاقب جاوید سے بنا حفاظتی اقدامات کے ملاقات کی تھی جس کے بعد حارث رؤف کا کورونا پازیٹو آیا۔

خیال رہے کہ حارث رؤف آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی سکواڈ کا حصہ تھے۔ اس سے قبل انجریز کے سبب فاسٹ بولر حسن علی ، آل راؤنڈر محمد نواز اور فہیم اشرف بھی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ کو راولپنڈی، 12 سے 18 مارچ کو کراچی اور 21 سے 25 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

تینوں ایک روزہ میچ 29 مارچ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ جبکہ واحد ٹی 20 میچ 5 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Test Cricket mein iss waqt sab se behtreen Fast Bowler Hazlewood aur Pat Commins hein, dono ke line o lenth kamaal ke hai, dono ko extra bounce b milta hai aur aik he style mein in swing aur out swing karane mein maharat rakhte hein, jab k haris rauf k paas ya to yorker hai ya bouncer,, test cricket mein aap ko quality bowler chahiay hota hai, sohail khan aik behtreen test bowler tha but pakistan ne uss ko itney chance nahi diay, so aap ne haris ke jagha replace karna hai to naseem shah ko aap chance de sakte hein.