سیمنٹ ڈیلرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے یکم جولائی سے فیکٹریوں سے سیمنٹ اٹھانا بند کردیں گے ، سیمنٹ نہیں ہوگا تو ریت ، بجری ،سریا ، اینٹ، شٹرنگ والے ، دیہاڑی دار مزدور ، کیریج کا بزنس چاہے گدھا گاڑی ہو یا ٹرالر سب بند ہوجائیں گے ، لاکھوں لوگ بیروزگار ہوجائیں گے
گھر ، دفاتر ، دکانیں وغیرہ نہیں بن سکیں گے تو پینٹ اور سینیٹری کی انڈسٹری بھی ٹھپ ہوجائے گی، اس کے مزدور ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں گے ، چالیس مزید صنعتیں اس چین سے جڑی ہیں ، یہ کیسی حکومت ہے جو پچاس لاکھ گھروں کے اپنے انتخابی نعرے میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے ؟؟
ایسا بھی نہیں ہے کہ سیمنٹ ڈیلرز یا سیمنٹ انڈسٹری ٹیکس نہ دیتی ہو یا یہ سیکٹر ڈاکیومنٹڈ نہ ہو ، فنانشل یا ایکسپورٹ سیکٹر کے بعد اگر کوئی سیکٹر بہترین طریقے سے ڈاکیومنٹڈ ہے تو وہ سیمنٹ سیکٹر ہے ، اس کے تمام ڈسٹریبوٹر اور سٹاکسٹ انکم ٹیکس فائلر ہیں، اور صوبائی ٹیکسز بھی باقاعدگی سے ادا کررہا ہے
ملکی معیشت کا پہیہ جام ہوجائے گا ، پبلک اور پرائیویٹ منصوبوں میں تاخیر ہوگی جس سے ان کی لاگت میں اضافہ ہوگا اتنا ٹیکس اکٹھا نہیں ہوگا جتنا نقصان ہوگا اور لوگوں کو ذہنی پریشانی الگ ، آخر یہ حکومت کرنا کیا چاہتی ہے؟