آج کے بجٹ میں کیا کیا کتنا مزید مہنگا ہوگا؟

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
600944_5374421_Mini-Budget_updates.jpg

کیا کیا کتنا مزید مہنگا ہوگا؟ منی بجٹ آج پیش کیا جائےگا۔

منی بجٹ میں ڈیڑھ سو اشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے، لگژری گاڑیوں کی درآمد پر امپورٹ ڈیوٹی میں 10 فیصد اضافے اور اسمارٹ موبائل فونز پر ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کی تجویز، چھوٹے کاروباروں کو وسعت دینے کے لیے مراعات کا اعلان بھی متوقع ہے۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ الیکٹرونکس، انجینئرنگ، کیمیکلز والی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی چھوٹ دی جائے گی، 6 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کم کر کے 5 فیصد، 18 فیصد کو 16 فیصد جبکہ 16 فیصد والی کو 15 فیصد کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس چھوٹ کی حد 12 لاکھ روپے سے کم کر کے 8 سے 6 لاکھ روپے سالانہ تک مقرر کرنے کی تجویز ہے تاہم اس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائےگی۔کابینہ کی طرف سے منظوری نہ دیے جانے کی صورت میں اس تجویز کو سالانہ بجٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لئے بینکوں سے رقم نکلوالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے یا یہ حد ایک لاکھ روپے تک مقرر کرنے کی بھی تجویز ہے۔اس وقت یومیہ 50 ہزار روپے کیش نکلوانے پر فائلرز پر اعشاریہ تین فیصد اور نان فائلرپر اعشاریہ 6 فیصد صد کی شرح سے ٹیکس عائد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں سستے گھروں کی تعمیر، زرعی شعبے کی صنعت سمیت دیگر چھوٹے کاروبار کو وسعت دینے کے لئے مراعات کا اعلان متوقع ہے۔

https://jang.com.pk/news/600944-what-will-to-be-expensive-in-mini-budget

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Talk about misleading headlines and media disinformation. The entire news article talks about dozens of charges that will be REDUCED.......but the headline conveniently says...kya kitna mehenga ho ga. Awesome stuff.
 
vicahmed99

Chief Minister (5k+ posts)
Kuch bhi ker loo Media........mein na manoo wali zid par qaim hey

Talk about misleading headlines and media disinformation. The entire news article talks about dozens of charges that will be REDUCED.......but the headline conveniently says...kya kitna mehenga ho ga. Awesome stuff.
 
Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Biggest setback for opposition is that money laundering will be made a non-bailable offense. Cheekhein to banti hain.
 
Muhammad Jibran

Chief Minister (5k+ posts)
Talk about misleading headlines and media disinformation. The entire news article talks about dozens of charges that will be REDUCED.......but the headline conveniently says...kya kitna mehenga ho ga. Awesome stuff.
Kitna bara kam kiya hai is nay, aj steve jobs hota tou ankhoun main anso ajatay us k :'(