آئی پی ایل میچ میں ایمپائر کیلئے "چیٹرچیٹر" کے نعرے لگ گئے

11%DB%8C%D9%BE%D9%84%DA%86%DA%BE%D8%B9%D8%A7%D8%AA%D8%B9%D8%B1%DA%86%DA%BE%D8%B9%D8%A7%D8%AA%D8%B9%D8%B1.jpg

انڈین پریمئر لیگ(آئی پی ایل) کے گزشتہ روز ہونےو الے ایک میچ میں نو بال نہ دینے پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے ایمپائر کیلئے "چیٹر چیٹر" کے نعرے لگادیئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل 2022 کے سنسنی خیز مقابلوں کے دوران گزشتہ روز دہلی کیپٹلز اور راجھستان رائلز کے مابین میچ میں ایک تنازعہ کھڑا ہوا جس کے بعد دہلی کے کھلاڑیوں کی ایمپائر سے لڑائی ہوگئی۔

معاملہ کچھ یوں ہوا کہ دہلی کو میچ کے آخری اوور میں 36 رنز درکار تھے، ابتدائی تین گیندوں پر دہلی کےبیٹسمین روومین پاویل نے تین چھکے جڑدیئے جس سے میچ میں سنسنی مزید بڑھ گئی، تاہم تیسری گیند روومین پاویل نے اپنی ٹانگ کے اوپر سے فل ٹاس کھیلی تھی تاہم فیلڈ ایمپائرز نے اسے نو بال نہ قرار دینےکا فیصلہ کیا۔

https://twitter.com/x/status/1517692446896918528
نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود دہلی کے بیٹسمین کلدیپ نے اس فیصلےکی مخالفت کی جس کے بعد دونوں بلے بازوں اور ایمپائرز کے درمیان بحث شروع ہوگئی، اس بحث میں دہلی کیپیٹلز کےڈگ آؤٹ سے ٹیم کے کپتان رشبھ پنٹ بھی شامل ہوگئے۔ انہوں کھلاڑیو کو واپس بھی بلایا مگر شین واٹسن کے سمجھانے پر انتہائی قدم اٹھانے سے باز رہے۔

جب یہ ساری بحث اور گرما گرمی جاری تھی تو اچانک گراؤنڈ میں موجود دہلی کیپیٹلز کے شائقین نے زور زور سے "چیٹر چیٹر" کے نعرے لگانا شروع کردیئے، دہلی کیپٹلز کی ٹیم فیلڈ ایمپائرز سے مطالبہ کرتے رہے کہ نو بال کیلئے معاملہ تھرڈ ایمپائر کو ریفر کیا جائے مگر فیلڈ ایمپائر اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے۔

https://twitter.com/x/status/1517568490403553280
https://twitter.com/x/status/1517595738741837824
https://twitter.com/x/status/1517577407590322176
کافی دیر بعد دہلی کے اسسٹنٹ کوچ پراوین امرے نے میدان میں آکر ایمپائر سے بات کی اور پھر میچ بغیر نو بال کے بغیر شروع ہوگیا جس کے بعد دہلی 15 رنز سے اس میچ میں شکست سے دوچارہوگئی۔