آئی ایم ایف کے ہاتھ نہ پکڑانے پر پاکستان نے امریکہ سے مدد مانگ لی

shah11hh211.jpg


پاکستان نے آئی ایم ایف قرضہ پروگرام کی بحالی کیلیے امریکا سے مدد طلب کرلی جس کیلئے وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل اور وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کی وجہ متعدد سخت اقدامات کے باوجود آئی ایم ایف سے ابھی تک معاہدے رضا مندی نہ ہوپانا ہے۔

انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق گزشتہ روز حکومت کی اقتصادی ٹیم نے پاکستان میں امریکی سفیرڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی اور اس ضمن میں ان سے مدد کی درخواست کی۔ امریکی سفیرکو آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اور معاشی استحکام کیلیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

تاہم وزارت خزانہ نے سرکاری طور پر ابھی اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ امریکا آئی ایم ایف میں سب سے بڑا شراکت دارملک ہے اور وہ ماضی میں بھی پاکستان کو جاری ہونے والے فنڈز پروگراموں میں اس کی مدد کرتا رہا ہے۔

اس ملاقات میں پاکستانی حکام نے امریکی سفیر کو بتایا کہ حکومت نے ان مشکل حالات میں بھی مالیاتی استحکام کیلیے اپنی جی ڈی پی کے2.2 فیصد کے برابر اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضہ پروگرام کی بحالی کیلئے اب تک تین دور ہوچکے ہیں ان میں دو ادوار موجودہ حکومت کے ساتھ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ کئی آن لائن رابطے بھی ہوتے رہے ہیں لیکن آئی ایم ایف نے جمعرات کی شام تک پاکستان کے ساتھ اپنی معاشی اور مالیاتی پالیسیوں کے حوالے سے میمورنڈم (MEFP)کا ڈرافٹ تک شیئر نہیں کیا تھا جو سٹاف سطح کے مذاکرات کی بنیاد ہوتا ہے، اس کے بغیر آئی ایم ایف کسی معاہدے پر دستخط نہیں کرتا۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
USA k lia kuch mushkal nahi.lekan is waqt USA andha dhund Ukraine par paisay luta raha ha.Mazay ki baat ye ha k USA ne ham se bhi zayda qarza lia howa ha..wahan mehangae urooj par ha..bus paper notes chap kar kaam chala raha ha...
 

Nazimshah

Senator (1k+ posts)
A very proud moment for USA to bring back Pakistan on its knees with help of head of army judiciary and all 11 corrupt parties to make it reality for US. Its enough for those who doesn't know what saazish means.
 

kwan225

Minister (2k+ posts)
اچھا چلیں باجوہ کی نئی شغلی بات ہی سنیں

patwaran

288660729_5635816629773974_3018312211389166825_n.jpg

بلکل سہی کہا۔ ۔ اب وقت آ گیا ہے۔ ۔
بناو پھر دو چار گانے اور ایسی کی تیسی پھیر دو انڈیا کی۔ ۔