آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد ڈالر کی قیمت میں کتنے روپے کمی کاامکان؟

dollar-pkr1121.jpg


کرنسی مارکیٹ کے ڈیلرز نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے نتیجے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ایک یا دو دن کے اندر طے پاجائے گا۔

چیئرمین فارکس ایسوسی ایشن پاکستان ملک بوستان نے مفتاح اسماعیل کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد ڈالر کی قدر میں 5 روپے تک کی کمی دیکھی جاسکتی ہے۔

امریکی ڈالر آج مزید 1 روپے21 پیسے اضافے کے بعد 209 روپے 96 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ لیٹر آف کریڈٹ کی سہولیات کیلئے پیشگی منظوری لی جائے، اسٹیٹ بینک کے اس اقدام سے مارکیٹوں میں ڈالر کی کمی سے متعلق افواہیں گرم ہوگئیں جس کی تردید اسٹیٹ بینک نے خود ہی کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ یہ افواہیں درست نہیں ہیں اور مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی کوئی کمی نہیں ہے۔

 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Majoda hallat m 1 million $ koi faraq nahi parna..Haan..Dosro se aur paisay mil saktay hain..Sab ne IMF ki deal ki sharat rakhi thi..
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
لوگ ایک پیالی چائے چھوڑ دیں اور ایک نتھنے سے سانس لیا کریں ڈالر بہت جلد شوباز شریف کے کپڑوں کی طرح ہو جائے گا نواز شریف کی عزت کی طرح ہو جائے گا مریم اورنگزیب کی عقل کی طرح ہو جائے گا اور شاہد خاقان کی قسم کی طرح ہو جائے گا