ہم پیچھےرہ گئے،ہم سے زیادہ مایوس کوئی نہیں،ویرات کوہلی کا پیغام سامنے آ گیا

FDsIei1VUAUfLVZ


ٹی20 ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد ویرات کوہلی کی جانب سے پہلا ٹوئٹ جو سامنے آیا ہے اس میں انہوں نے صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ایک ساتھ مل کر ہم اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے نکلے تھے لیکن بدقسمتی سے ہم پیچھے رہ گئے اور ہم سے زیادہ مایوس کوئی نہیں ہے۔


کوہلی نے بھارتی شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی حمایت شاندار تھی اور ہم اس کے لیے شکر گزار ہیں، اب ہمارا مقصد ہے کہ ہم پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ واپس آئیں اور اپنا بہترین دینے کی کوشش کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1457768227585466371
انہوں نے اس ٹویٹ کے ساتھ ورلڈکپ کے مقابلوں کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں جن میں ان کی ٹیم کو کھیلتے اور کھیل کی حکمت عملی بناتے دیکھا کا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست سے دوچار ہوئی بھارتی ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2021 میں اپنے آخری گروپ میچ میں نمیبیا کو 9 وکٹوں سے ہرا کر اپنے لیے اس ایونٹ کا اختتام جیت پر کیا ہے۔

 
Last edited by a moderator: