گیس انفراسٹرکچر سیس کا معاملہ، حکومتی درخواست سماعت کیلئے منظور

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)
508881_35191437.jpg


اسلام آباد: (دنیا نیوز) صنعت کاروں کے ذمہ واجبات کی ادائیگی اور گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس آرڈیننس کی واپسی کا معاملہ، جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں دائر حکومتی درخواست منظور کرلی گئی۔

درخواست میں اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق مقدمات 2017 سے زیر التوا ہیں، اس وجہ سے حکومت کو ریونیو کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، لہذا اس معاملے کو یکسو کرنے کے لیے جلد سماعت کی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم نے اس حوالے سے جاری آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا، گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں صنعتکاروں کے ذمے جنوری 2012 سے دسمبر 2018 تک 417 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

حکومت نے موقف اختیار کیا تھا کہ آرڈیننس جاری کرنے کا مقصد عدالت سے باہر مذاکرات کے ذریعے صنعت کاروں سے 50 فیصد رقم وصول کرنا تھا۔ عدالت جانے سے پوری رقم واپس ملنے یا مکمل کھو جانے کا بھی امکان ہے۔