کل سے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کیلئے کورونا ویکسین لگے گی

coron1hh2i1.jpg


ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، کورونا سے آج ایک مریض انتقال کرگیا، نوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مثبت کیسز کی شرح صفر عشاریہ چھ ایک فیصد ریکارڈ وئی، ملک میں پانچ سے بارہ سال کے بچوں کو کورونا ویکسین کل سے لگائی جائے گی،

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے والدین سے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو 19ستمبر سے شروع ہونے والی کورونا سے بچاؤ مہم میں کورونا کی ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کی زیر صدارت اجلاس میں مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ اس مہم کے دوران 5 سے 11 سال تک کی عمر کے 9 لاکھ 36 ہزار بچوں اور بچیوں کو کورونا کی ویکسین لگائی جائے گی، اس سلسلے میں 1400 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

اُنہوں نے یہ بتایا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیں، جس کیلیے عوامی تعاون بہت ضروری ہے، والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں تاکہ بچوں کو کورونا کی وبا سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ بچوں کو کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے تمام اسپتالوں، بنیادی مراکزِ صحت، الائیڈ ہاسپٹلرز، تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتالوں میں مفت لگائے جائیں گے،بارش سے ڈینگی مزید پھیل رہاہے، اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھیں تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے۔

سندھ بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران تین سو اٹھاسی ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی سب سے زیادہ متاثر ہے،کراچی میں ڈینگی وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق اور تین سو چوبیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،اسلام آباد میں چھیانوے افراد ڈینگی کا شکار جبکہ پنجاب میں ایک سو اکیانوے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور کی کمرشل عمارتوں سے مزید ڈینگی لاروا برآمد کرلئے گئے ہیں، انتیس ایف آئی آرز درج کرکے سات افراد کو حراست میں لے لیا، گزشتہ روز پچپن عمارتوں سے ڈینگی لاروا برآمد کرکے پچیس مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
It should be treated under war crimes. All the vaccine should be injected in the back-hole of the enforcers.
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
If any parents decides to vaccinate kids from 5-11 yr , please note that only Pfizer is suitable for them. If they are using Moderna in any center , don’t go for it.

Corona is almost gone, If possible parents can chose not to vaccinate kids of this age.