پسند کی شادی کرنے والا ہی بیوی کا قاتل نکلا، ملزم 15سال بعد گرفتار

3biibiqarlipandaraasaa.jpg

لاہور کے علاقے تھانہ چوہنگ میں 15 سال بعد خاتون کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ملزم ریاست علی نے تبسم شہزادی کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی۔ ملزم نے بیوی کے قتل کی واردات کی لیکن واقعے کی نہ ایف آئی آر درج ہوئی نہ لاش ملی۔

ملزم ریاست علی نے 15 سال پہلے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف جگہوں پر پھینکے تھے۔ تبسم شہزادی کے گھر والوں نے 15 سال تک بیٹی سے رابطہ نا ہونے پر شک کا اظہار کیا۔

خاتون کی ماں اور بہن نے ملزم کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرایا۔ ملزم نے گرفتاری کے بعد پولیس کی حراست میں اعتراف جرم کیا۔

https://twitter.com/x/status/1575708737003716609
ایس پی اقبال ٹاؤن آپریشن نے ملزم کا بیان سنا۔ پولیس انویسٹی گیشن میں پتہ چلا ملزم ہی بیوی کا قاتل ہے لیکن مقدمہ درج نہیں ہوا۔

قتل کے 15سال بعد قاتل کے گرفتار ہونے پر مقتولہ کی ماں حفیظاں بی بی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Aside from this I still don't get why getting married to someone of your own choice is still considered such a horrible thing!

Like most things in the subcontinent, just doesn't make sense.
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
نیوٹرلز ہی ان چوروں کی پشت پناہی کر رہی ہے. بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ ان کو نیوٹرلز نے ہی اپنی نرسریوں میں پروان چڑھایا. یہ لوگ نیوٹرلز کی انویسٹمنٹ ہیں.

پاکستان کو پہلے بھی نیوٹرلز نے تڑوایا اور آج بھی نیوٹرلز اسی کام میں لگے ہوۓ ہیں.
 
Last edited: