ٹی 20 ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے آصف علی کیلئے بڑا اعزاز

1%D8%A7%D8%B3%DB%8C%D9%81%D8%A7%D9%84%DB%8C.jpg

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پاکستانی بیٹسمین آصف علی کو مہینے کا بہترین کھلاڑی قرار دیدیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مایہ ناز کھلاڑی آصف علی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے2 میچز میں اپنی جارحانہ بیٹنگ سے فتح دلوائی تھی۔


آصف علی کو آئی سی سی نے اکتوبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ قرار دیدیا ہے، ان کے مقابلے میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ وائس تھے مگر آصف علی نے انہیں شکست دیتے ہوئے اعزا ز اپنے نام کیا۔

https://twitter.com/x/status/1458026477027483653
انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی نےا کتوبر کے مہینے میں ورلڈ ایونٹ کے تین میچز میں مجموعی طور پر 52 رنز بنائے اور انہیں ایک بار بھی آؤٹ نہیں کیا جاسکا، ان کا سٹرائیک ریٹ 273اعشاریہ68 رہا ۔

https://twitter.com/x/status/1458017907863134208
واضح ہو کہ پاکستان کے جارحانہ بلے باز آصف علی نے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پھنسے ہوئے میچ میں 13 گیندوں پر 28 رنز سکور کرکے ایک اوور پہلے ہی اپنی ٹیم کو فتح دلوائی تھی، اس میچ میں آصف علی نے3 چھکے اور 1 چوکا مارا تھا۔

اس کے بعد افغانستان کے خلاف میچ بھی ایک موقع پر سنسی خیز صورتحال اختیار کرگیا تھا اس میچ میں بھی آصف علی نے صرف 7 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے4 چھکوں کی مدد سے 25 رنز سکور کیے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایاتھا۔
 
Last edited by a moderator:

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
David Wiese is a South African cricketer who currently plays for Namibia in international cricket.