ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کتنی بار ٹکرائیں؟

pak-indii11213.jpg


ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا 8 بار سامنا ہوچکا ہے لیکن ہر بار بھارت نے ہی فتح سمیٹی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا سامنا ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کی ٹی وی ورلڈکپ میں بھارت سے مقابلوں کی تاریخ انتہائی دلچسپ ہے، پاکستان کبھی بھی بھارت کے خلاف فتح نہیں سمیٹ سکا۔ ایک میچ میں پاکستان فتح کے قریب تھا لیکن مصباح الحق کی غلط شاٹ کی وجہ سے نہ صرف پاکستان میچ ہارگیا بلکہ پہلے ٹی 20 ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے سے بھی محروم ہوگیا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان نہ صرف ٹی 20 ورلڈکپ بلکہ 4 سال بعد ہونیوالے ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں بھی کبھی بھارت کے خلاف کامیابی حاصل نہیں کرپایا۔

آج دیکھتے ہیں کہ پاکستان آج کا میچ جیت کر پرانی روایت کو توڑتا ہے یا روایت برقرار رکھتے ہیں۔ آئیے بھارت کے ساتھ پاکستان کے ہونیوالے مقابلوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

پہلا ٹی20 ورلڈکپ 2007

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 2007 میں ہوا جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دو میچز ہوئے، قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک تھے۔ پہلا میچ 14 ستمبر 2007 میں ڈربن میں کھیلا گیا جس میں بھارتی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو 141 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا لیکن پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر میچ برابر کردیا۔اسکے باوجود بھارت کو فاتح قرار دیدیا گیا


اس کی وجہ بول آؤں پیٹرن بنی جس میں دونوں ٹیم کے پانچ گیند بازوں کو ایک ایک بال خالی پچ پر پھینک کر وکٹ کا نشانہ لینا ہوتا ہے، جس میں تین گیندیں اسٹمپ یعنی وکٹ پر لگنا ضروری ہے۔

قومی ٹیم ورلڈکپ فائنل میں بھی پہنچی اور بھارت سے مقابلہ ہوا ۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 157 رن اسکور کیے اور پاکستانی کھلاڑی 19.3 اوورز میں 152 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئے۔اس میچ کی شکست کی وجہ مصباح الحق کو قرار دیا جارہا ہے جس کا غلط شارٹ ٹیم کی شکست کا باعث بنا۔یوں بھارت پہلا ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے میں کامیاب ہوگیا

اس میچ کے بعد مصباح الحق ایک عرصہ تک تنقید کی زد میں رہے۔آج بھی شائقین کرکٹ اس میچ کا تذکرہ کرتے ہیں تو مصباح الحق کو لازمی کوستےہیں۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009

دوسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا سامنا نہیں ہوا لیکن پاکستانی ٹیم یونس خان کی قیادت میں یہ ورلڈکپ جیتنے میں کامیاب رہی۔


تیسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد 2010 میں ہوا لیکن ایک بار پھر پاکستان اور بھارت سامنے نہیں آئے۔

چوتھا ٹی 20 ورکپ 2012

چوتھے ٹی 20 ورلڈکپ کی قیادت محمد حفیظ کررہے تھے۔ اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے روایتی حریف کو 128 رنز کا ٹارگٹ دیا جسے بھارت نے باآسانی 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پانچواں ٹی 20 ورلڈ کپ 2014

پانچویں ٹی 20 ورلڈکپ میں بھی محمد حفیظ قومی ٹیم کے کپتان تھے۔ بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔پاکستان نے 130 رنز کاہدف دیا جسے بھارت نے باآسانی 18 وورز میں ہی عبور کرلیا۔

چھٹا ٹی 20 ورلڈ کپ 2016

اس ورلڈکپ میں بھی پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شاہد آفریدی قومی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جبکہ بھارت کی جانب سے کپتان دھونی تھے۔ پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز کا بھارت کو ہدف دیا جسے بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔