نوشین کاظمی کی پراسرار موت، ہاسٹل انتطامیہ کا پنکھے اتارنے کا فیصلہ؟

nasheen-kazmi-hstl.jpg


چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی طالبہ نوشین کاظمی کی موت کےبعد ہاسٹل انتظامیہ کی جانب سے بڑا اقدام سامنے آیا ہے، انتطامیہ نے ہاسٹل کےتمام کمروں سے پنکھے اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل کے چوتھے سال کی طالبہ نوشین کاظمی کی پراسرموت کا معمہ تاحال حل نہ ہو سکا، ایسے میں کالج کے ہاسٹل انتظامیہ کی جانب سے ہاسٹل کے تمام کمروں سے پنکھے اتارنےاور پیڈسٹل فین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہاسٹلز کے کمروں سے چھت کے پنکھے اتار کر پیڈسٹل پنکھے فراہم کیے جائیں گے جبکہ یہ فیصلہ کالج انتظامیہ نے ڈاکٹر نمرتا اور ڈاکٹر نوشین کاظمی کی لاشیں ملنے کے بعد کیا۔

بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے چانڈکا میڈیکل کالج کی چوتھے سال کی طالبہ کی لاش 24 نومبر کی دوپہر کو گرلز ہاسٹل نمبر دو سے ان کے کمرے سے ملی۔پولیس عہدیدار کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق ہاسٹل نمبر دو کے کمرے سے نوشین کاظمی نامی لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی طالبہ کا تعلق ضلع دادو سے تھا اور ان کے والدین کو اطلاع کردی گئی جب کہ طالبہ کی لاش کو تین گھنٹے گزر جانے کے باوجود پھندے سے نہیں اتارا گیا۔