مولانا طارق جمیل کی حادثے میں زخمی ہونے کی خبروں کی حقیقت کیا ہے؟

maulana-tariq-accident-fake-12111.jpg


گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مولانا طارق جمیل حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین خود آلود لباس میں کسی شخص کی تصاویر شئیر کرکے دعویٰ کررہے تھے کہ مولانا طارق جمیل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں، انکی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل ہے

سوشل میڈیا پر ان خبروں پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹریفک حادثے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر موجود مولانا طارق جمیل کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اُن کے چاہنے والوں کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔جس میں انکے حوالے سے کہنا تھا کہ ’ مولانا طارق جمیل کے حوالے سے یہ خبریں چل رہی ہیں کہ وہ حادثے کا شکار ہوگئے جوکہ بالکل بےبنیاد اور جھوٹی ہیں۔‘


پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ ’مولانا طارق جمیل صاحب بالکل ٹھیک اور خیروعافیت سے ہیں۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل کچھ سوشل میڈیا صارفین نے انکی شادی کے حوالے سے بھی خبریں اڑائی تھیں جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ مولانا طارق جمیل کی اپنی پہلی بیوی سے لڑائی ہوگئی ہے اور انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے ، یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ مولانا طارق جمیل کی دوسری بیوی بھی منظرعام پر آگئی۔

خبر پھیلانے والے یوٹیوب چینل نے دعویٰ کیا کہ مولانا طارق جمیل نے اپنی اہلیہ کو گھر منتقل کردیا ہے جس پر جھگڑے کا خدشہ ہے لیکن مولانا صاحب نے معاملات سنبھال لئے ہیں کیونکہ دینی علماء میں دوسری شادی کو برائی نہیں سمجھاجاتا۔

اس پر مولانا طارق جمیل نے ردعمل دیا کہ غلط معلومات سے خبردار رہیں ۔سوشل میڈیا پر کچھ چینلز میری دوسری شادی کے بارے میں جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اللہ ان کو ہدایت دے۔

https://twitter.com/x/status/1442524554325151746