ملک بھر میں بارشیں اور سیلابی ریلے،گندم کی ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ

Shah Shatranj

Chief Minister (5k+ posts)
ملک بھر میں بارشیں اور سیلابی ریلے،گندم کی ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ

news-1555497699-1526.jpg


بارش،ژالہ باری، آندھی، طوفان اور سیلابی ریلوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی ، بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس سے درجنوں دیہات زیر آب آ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ، پنجاب ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں گندم سمیت ہزاروں ایکڑ فصل بھی تباہ ہو گئی صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں ریسکیو آپریشن کے ذریعے محصور آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں 5 ریلیف کیمپ بھی قائم کردیئے ۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق ضلع راجن پورکے برساتی نالے کاہا سلطان میں 6 ہزار ، چھاچھر میں 5 ہزار اور71 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ پل پٹھان سے گز ر ا،شدید موسمی صورتحال کے سبب گندم و مکئی کی فصل کو نقصان پہنچا ۔پنجاب کے صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہاہے کہ ژالہ باری اور شدید بارشوں سے گندم و مکئی کی فصل پر برے اثرات مرتب ہوئے ،انسان قدرت کے سامنے بے بس ہے، ناگہانی نقصان پر بہت دکھ ہے ،

ابتدائی اندازے کے مطابق35 ہزار ایکڑ اراضی پرگندم اوردیگر فصلوں کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن زمیندار اور کسان بھائیوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ان کی پریشانی کا احساس ہے ،آزمائش کے باوجود ہدف کے قریب قریب پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ابتدائی اندازے کے مطابق35 ہزار ایکڑ اراضی پرگندم مکئی چارہ کی فصل کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے سروے اور رپورٹ کی روشنی میں متاثرہ کسانوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، بھیرہ، چنیوٹ اور سانگلہ ہل سمیت متعدد علاقوں میں بارش سے
شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ۔

https://www.nawaiwaqt.com.pk/17-Apr-2019/1006485
xzartajgul.jpg.pagespeed.ic.bb_JwZ9Cpv.webp
 
Last edited by a moderator:

muhammadadeel

Chief Minister (5k+ posts)
بارشیں نیک حکمران کی نشانی ہیں
اب اگر اس آفت کا مطلب بہت ہی نیک ہے تو

زرداری کے دور میں جو سیلاب آیا تھا

اُس سے تو زرداری فرشتہ بن جاتا ہے

خوش آمدی
 

FishBurger

MPA (400+ posts)
When they have nothing to attack you, they use these childish things. I wonder when will these Pee Pee Pee workers will grow up, MENTALLY !!!!