ماں، بہن سانجھی ہوتی ہے

Doctor sb

Senator (1k+ posts)
!ماں، بہن سانجھی ہوتی ہے

اردو زبان اس لحاظ سے بڑی زرخیز واقع ہوئی ہے کہ اس نے ہمہ قسم سچوئشن کو دلکش لفظوں کا پیرہن دیا ہے- وطن عزیز کا طبقہ بالا ویسے تو اردو کا زیادہ قدردان نہیں، مگرنظریہ ضروت کے تحت اسی زبان کو تختہ مشق بھی بناتا ہے

آمدم برسرمطلب، نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں شریف خاندان کی خواتین کوسمن جاری کیے تو خاندان کا ہونہار چشم وچراغ چادر چار دیواری، اور ماں بہن سانجھی جیسی اصطلاحات استعمال کرنے لگا

یا للعجب! یہ ضوفشانی بھی کون کررہا ہے؟ حکمران اشرافیہ کا وہ فرزند جس کی ایک ہمشیرہ نے معمولی بیکری ملازم کی محض اس بات پرسرکاری گماشتوں سے ہڈی پسلی تڑوائی تھی کہ ملازم نے کیک دینے میں پس وپیش سے کام لیا- سی سی فوٹیج کا سارا پاکستان گواہ ہ
!ے- اسی فرزند کی اہلیہ عائشہ احد انصاف کے لیے دربدر بھٹکتی رہی، تھانوں میں خوارہوتی رہی اور انصاف عنقا
جن کے پینتس سالہ دور حکومت نے پنجاب پولیس کو گھرکی باندی بنا دی ہو، ہٹلرکی نازی فوج جیسی سوچ دے دی ہو، چیرہ دستیوں کا یہ عالم ہو کہ مجرم اگر ہاتھ نہ آۓ تو چادر چار دیواری روندتے ہوۓ اس کی مان بہن کو حوالات میں لا پھینکتے ہوں- جمہوری طریقے سے
-احتجاج کرتی ماڈل ٹاؤن میں خواتین کے چہروں اور سینوں پربراہ راست گولیاں برسانا والا سانحہ بھی ان کے دور ستم میں ہوا ہو- ایسے عناصر کومیری دانست میں مان بہن سانجھی جیسی باتیں کرنا زیب نہیں دیتی

اور اس ملک میں حکمران اور رعایا کی مان بہن کب سے سانجھی ہونے لگی؟ تمہاری بہن کا قلم گرے تو ایس پی لیول کی پولیس آفیسر جھک کراٹھاتی بھی ہے اور سلیوٹ بھی کرتی ہے- جبکہ اس کے برعکس رعایا کی مان بہن اگر کسی کیس میں خدانخواستہ نامزد بھی ہوجاۓ تو "وومن فورس" نہیں بلکہ مرد اہلکار گھسیٹتے ہوۓ اپنی موبائلوں میں ڈال رہے ہوتے ہیں- سوشل میڈیا پرپولیس گردی کی ویڈیوز ہردوسرے دن گردش کررہی ہوتی ہیں

میں یقین سے کہتا ہوں کہ ابھی بھی ان " اہل شرفاء " کے محلات میں دس دس بارہ بارہ سالہ بچیاں برتن مانجھتی اور فرشوں پرپوچا مار رہی ہوں گی- جن کی عمر سکول اور کھیل کی تھی ان کے دور حکومت میں ان گھریلو ملازماؤں کی کٹی پھٹی لاشیں ملتی رہیں اور قانون وریاست اس پہ خاموش، تو ماں بہن کیسے سانجھی ہوگئی؟
مان بہن تو تب سانجھی ہوں گی جب اس ملک میں دو نہیں ایک نظام ہوگا، قانون کی رٹ قائم ہوگی، جرم کو جنس کے عکسی شیشے سے نہیں بلکہ قانون کی نظر سے دیکھا جاۓ گا- اور جب تک یہ نہیں ہوتا، تمہاری خواتیں کی عزت، حرمت، اور اسٹیٹس پہلے بھی قانون سے بالاتر تھا اور پھر بھی رہے گا
 
Last edited by a moderator:

Allama G

Minister (2k+ posts)
Yeh acha mazak Hai... Unka naam pe corruption krte Hwa kch khiyal nsi Ata. Jb notice milta Hai tu kehte hain k Maa behn aik kr rhay hain
 
BrotherKantu

Chief Minister (5k+ posts)

بھائی یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی بہن کو قطریون کے پاس چھوڑ آتے ہیں
اور جیجا جی ساتھ والے کمرے میں گھوٹ لگا کے مست پڑے ہوتے ہیں.

.
 
Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
Yeh acha mazak Hai... Unka naam pe corruption krte Hwa kch khiyal nsi Ata. Jb notice milta Hai tu kehte hain k Maa behn aik kr rhay hain
Oh no - Shareef's women are are corrupt as their men. None is using these haram-khor women.
Their males or females, are equal enemies of the people. At least i have nothing sanjha with them
Nab is scared and media is using their women to spare them from accountability.

The media-men who are so soft on Shareef's woman are no friend of common people.
 
Last edited:

Doctor sb

Senator (1k+ posts)
Yeh acha mazak Hai... Unka naam pe corruption krte Hwa kch khiyal nsi Ata. Jb notice milta Hai tu kehte hain k Maa behn aik kr rhay hain
مکارری اور عیاری کے ہتھکنڈے ہیں اور کچھ بھی نہیں- جب تک یہ مفلوجی قانونی وعدالتی نظام قائم ہے، ان عناصر کی چاندی ہے-
 
Doctor sb

Senator (1k+ posts)

بھائی یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی بہن کو قطریون کے پاس چھوڑ آتے ہیں
اور جیجا جی ساتھ والے کمرے میں گھوٹ لگا کے مست پڑے ہوتے ہیں.

.
اس بات سے بالاترکہ قطریوں سے ان کے کیا مراسم رہے، پی ٹی آئی حکومت اور یہ ریاستی فالج زدہ نظام کب اس قابل ہوگا کہ اشرافیہ کے ان استعاروں سے لوٹی ہوئی دولت نکلوا سکے-
 
Doctor sb

Senator (1k+ posts)
Oh no - Shareef's women are are corrupt as their men. None is using these haram-khor women.
Their males or females, are equal enemies of the people. At least i have nothing sanjha with them
Nab is scared and media is using their women to spare them from accountability.

The media-men who are so soft on Shareef's woman are no friend of common people.
پدرانہ نظام میں عورت تو ایک ڈمی کی طرح ہے- حلال کھلاؤ گے تو بھی صبرشکراور حرام کھلاؤ گے تو بھی خوش وخرم