لاہور: والدین کے انکار پر لڑکی نے لڑکے کو اغوا کر کے زبردستی نکاح کرلیا

kdp-hujra-shah.jpg


لڑکے کے والدین کی جانب سے انکار پر لاہور میں لڑکی نے محبوب کو گھر سے بھگا کر زبردستی شادی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا واقعہ لاہور میں پیش آیا جہاں ایک لڑکےاعجاز کے والدین نے رضیہ سے اس کی شادی کرانے سے انکار کردیا جس پر رضیہ نے اپنے ہی محبوب کر گھر سے اغوا کرلیا۔

رضیہ نے اعجاز کو اغوا کرنے پر ہی بس نہیں کی بلکہ اسے حجرہ شاہ مقیم لے گئی جہاں اس کے ساتھ زبردستی نکاح بھی پڑھوالیااور بعد میں اسے نشہ آور انجکشن لگاکر ایک کمرے میں قید کردیا۔

لڑکے کے والد کی جانب سے اپنے بیٹے کے اغوا کا مقدمہ درج کروانے کے بعد رضیہ نے رات گئے اعجازکوچھوڑ دیا، اعجاز کے گھر پہنچنے کے بعد اگلی صبح اسے لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج غلام حسین بھنڈر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے اعجاز کے والد کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر نصیر آباد تھانے کی پولیس سے واقعہ پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت پانچ اگست تک ملتوی کردی ہے۔
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
کوئی لیجنڈ ہی ، ہونا وے
?
وہ لڑکا وہ لیجنڈ میں بھی ہو سکتا تھا. مگر میں نے سوچا بھائی سوئنگ کہیں ناراض نہ ہو جاو ئے​
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
وہ لڑکا وہ لیجنڈ میں بھی ہو سکتا تھا. مگر میں نے سوچا بھائی سوئنگ کہیں ناراض نہ ہو جاو ئے​
.......ہزاروں خواہشیں ایسی کہ.....

?
-
الله کرے ،آپ کو ، عظمیٰ بخاری ، اٹھا لے ، پھر میں یہاں ،اشتہار دو گا
-
اب یہ نہ سوچنا کے بلاول کا نام کیوں نہیں لیا ?
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
.......ہزاروں خواہشیں ایسی کہ.....

?
-
الله کرے ،آپ کو ، عظمیٰ بخاری ، اٹھا لے ، پھر میں یہاں ،اشتہار دو گا
-
اب یہ نہ سوچنا کے بلاول کا نام کیوں نہیں لیا ?
?

???????