قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کے ناک کی سرجری

7dhanisurgery.jpg

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کے ناک کی سرجری کر دی گئی، بچپن سے ناک میں پھنسا کنکر نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی ہسپتال میں قومی ٹیم کےفاسٹ باؤلرشاہنواز دھانی کی ناک کی سرجری ہوئی، دو گھنٹے کی کامیاب سرجری کے دوران ان کے ناک میں بچپن سے پھنسا کنکر نکال دیا گیا ۔

https://twitter.com/x/status/1475491157287260163
اس کے علاوہ، سرجری کے دوران شاہنواز دھانی کے بچپن میں لگی چوٹ کی وجہ سے متاثر ہونیوالی ناک کی ہڈی بھی ٹھیک کردی گئی ۔

ریکوری کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹروں نے انہیں 4 جنوری کو اگلے چیک اپ کیلئے آنے کی ہدایت کی ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باؤلر کو اس مسئلے کی وجہ سے اکثر سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
 
Last edited:

hello

Chief Minister (5k+ posts)
ایسا تو ہوتا ہے ایسے کاموں میں بھائی
اللہ کریم صحت کاملہ دے ملک و ملت کے لیے چمکتا ستارہ بنو