قطر ایئر ویز کی پاکستان کیلیے ساری پروازیں 15 جون تک معطل

Geek

Chief Minister (5k+ posts)
f52f7f93-90fa-40e8-a6c4-913907ab0d02.jpg


یونان نے قطر ایئر ویز کے ذریعے دوحا سے آنے والے 12 مسافروں کے کووڈ۔19 کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قطر سے آنے والے ساری پروازیں 15 جون تک کے لیے معطل کر دی ہیں۔

جہاز میں موجود سبھی 91 مسافروں کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ جن کے ٹیسٹ مثبت نکلے ان میں نو پاکستانی تھے جن کے پاس یونان میں رہائش کے پرمٹ تھے۔ یہ سبھی مسافر پاکستان کے شہر گجرات سے آ رہے تھے۔ دو آسٹریلیا سے آنے والے یونانی شہری اور ایک جاپانی شہری بھی تھا جس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

حالیہ پروٹوکول کے مطابق جہاز سے آنے والے سبھی مسافروں کو ان ہوٹلوں میں لے جایا گیا جنھیں قرنطینہ بنایا گیا ہے۔

جن مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں وہ وہاں 14 دن تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

جن کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں وہ سات دن تک تنہائی میں رہیں گے اور اس کے بعد ان کے جانے سے پہلے ان کے پھر ٹیسٹ کیے جائے گے۔


بی بی سی
 
Last edited by a moderator: