عمران خان کی زندگی کو بہت خطرات ہیں،حکومت نے جان بوجھ کرخطرے میں ڈالا،بھٹی

14%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A7%D9%86%DA%A9%DA%BE%D8%AA%D8%B1%D8%A7%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%AA%D8%AA%DB%8C.jpg

سینئر تجزیہ کار عار ف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں مگر حکومت نے کل جان بوجھ کر ان کی زندگی کو مزید خطرات میں ڈالا۔

جی این این کے پروگرام "خبرہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ حکومتوں میں تبدیلی کروانے والوں کی ایک روایت رہی ہے، وہ جس کی حکومت ختم کرواتے ہیں اس لیڈر کو بھی ختم کروادیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زندگی کو بہت زیادہ خطرہ ہے، انہیں جلسے جلوسوں میں بہت احتیاط کرنی چاہیے، مگر ہمارے سیاستدان ذاتی مخالفت میں مبتلا ہوگئے ہیں، عمران خان کی پہلے سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی تھی ، عمران خان کے خلاف بیرونی سازش میں 7سے 8مقامی سیاستدان اور کچھ سرکاری افسران شامل ہیں۔


عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اس وقت ملک کی چند طاقتور شخصیات یہ کوشش کررہی ہیں کہ پتا کیا جائے عمران خان نے کن شخصیات کے نام لیے ہیں اور ان کے پاس کیا ثبوت ہیں جن سے متعلق انہوں نے اپنی ویڈیو میں تفصیلات ریکارڈ کروائی ہیں، عمران خان کی یہ ویڈیو بیرون ملک بھجوادی گئی ہے تاکہ یہاں عمران خان کا کوئی ساتھی ہی غداری کرلیتا ہے تو 3 مختلف مقامات سے یہ ویڈیو منظر عام پر آنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں حکومت نے عمران خان کی زندگی کو جان بوجھ کر خطرے میں ڈالا، حکومت نے وہاں پھڈا کیا، لوگوں پر تشدد کیا ، شیلنگ کی تاکہ جلسے کے انتظامات مکمل نہ ہوسکیں، عمران خان کی نقل وحرکت سے متعلق روٹ پہلے سے طے نہیں ہوسکا۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ کچھ لگڑ بگڑ جو ساری عمر میری فوج پر تنقید کرتے رہے ہیں آج کل وہ سارے فوج کے حمایتی کیسے بن گئے ہیں، انہوں نے تو پیدائش سے لے کر اب تک صرف فوج پر حملے کیے ہیں، مگر اب یہ موسم تبدیل ہوگیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1526218915365396480
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
یہ خطرات امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے بھی ہیں اور جرنیلوں کی وجہ سے بھی۔
Very true.
Like millions of patriotic.... "We The Pakistanis" I too am very worried for his life and for his safety.
I think he should hire Chinese, Russian or Cuban special forces people to help protect him.
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
فوج میں موجود میجورٹی محب وطن جرنیلوں افسروں اور جوانوں کو آگے آنا ہوگا ملک بچانے کے لئے
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Noon leak is a notorious mafia, so such things are a routine matter for them.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور