خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

13ecpgkpk.jpg

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر کو ہوں گے، انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 17 اضلاع شامل ہوں گے۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے حکمنامہ بھی جاری کر دیا گیا۔

امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی ‏‏4 سے 8 نومبر تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ ریٹرننگ افسر کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی10سے 12نومبر تک کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1452633934215385093
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ‏کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے پر اپیلیں 16نومبر تک کی جاسکیں گی، ٹربیونلز 19 نومبر تک اپیلوں پر فیصلہ کریں گے، الیکشن کمیشن 23 نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ‏کرے گا۔

FCjlZipXsAYKUhU


حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ تمام متعلقہ حلقوں یعنی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آزادانہ طور پر اپنے افعال سرانجام دیں اور یہ دیکھیں کہ وہ مکمل طور پر مضبوط ہیں تاکہ وہ اپنے آئینی وعدوں کو منصفانہ، آزادانہ طور پر اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ اور دباؤ کے بغیر پورا کر سکیں۔

واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں مرحلہ وار انتخابات کا اعلان کیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے لیے 19 دسمبر اور 16 جنوری کی تاریخیں مقرر کی گئی تھی۔
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
If PTI performed well in these elections its all because of great selection of Mahmood Khan as CM by IK