حکومت نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی سکیورٹی واپس بلا لی

8ecpsecu.jpg

حکومت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی سکیورٹی واپس لے لی، سکیورٹی کے لئے تعینات پولیس کے اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے رکن سندھ اور رکن بلوچستان کو فراہم کی گئی سیکیورٹی واپس لے لی، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سیکیورٹی بھی واپس لے لی جبکہ دو پولیس اہلکاروں کو ان کی حفاظت پر مامور کر دیا گیا ہے۔

سینیٹ سیکریڑی اور الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ کو سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق تحفظات سے آگاہ کر دیا۔

https://twitter.com/x/status/1450842192378048522
ذرائع کے مطابق کہ سیکریٹری داخلہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور الیکشن کمیشن ارکان کی سیکیورٹی واپسی سے متعلق معاملے کو وزیر داخلہ کے سامنے رکھیں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اہم کیسوں کی سماعت مقرر کر دی، 21 اکتوبر کو اعظم سواتی کو جاری کیے گئے نوٹس کی سماعت ہو گی۔ غیر پارلیمانی، تضحیک آمیز زبان کا استعمال، بے بنیاد الزامات اور پاکستان کے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دینے پر اعظم خان سواتی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2021-10-20-at-7-07-31-PM.jpg