ایف آئی اے کا حریم شاہ کے بنک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے بڑااقدام

har1ii1i1i1113.jpg

منی لانڈرنگ کا مذاق ٹک ٹاکر حریم شاہ کے گلے پڑگیا۔۔ ایف آئی اے کا حریم شاہ کے بنک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے اہم اقدام

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر سٹار حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے معاملے پر ایف آئی اے نے حریم شاہ کے دو بینک اکاونٹس منجمدکرنے کے لیے خط لکھ دئیے۔

ایف آئی اے نے دونوں بینکوں کے ہیڈ کمپلائنس کو اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے لیٹرز لکھے ہیں۔

اپنے خط میں ایف آئی نے موقف اپنایا کہ حریم شاہ کا ایک اکاؤنٹ لاہور اور دوسرا کراچی میں ہے، دونوں اکاونٹس حریم شاہ کے اصل نام فضا حسین کے نام سے ہیں۔

خیال رہے کہ حریم شاہ نے رواں ماہ کے آغاز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ پہلی بار بھاری رقم لے کر لندن پہنچیں اور انہیں پاکستان کے ایئرپورٹ پر کسی نے نہیں روکا اور نہ روک سکتا ہے۔

حریم شاہ کا اپنی ویڈیو میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون صرف غریب کے لیے ہے۔

حریم شاہ کی اس ویڈیو پر ایف آئی اے حرکت میں آگئی اورحریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ایف آئی اے نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو بھی خط لکھا جس میں کہا گیا تھا کہ حریم شاہ نے دھوکا دہی کے ذریعے رقم اسمگل کرنے کا دعویٰ کیا، ان کی یہ ویڈیو مبینہ طور پر برطانیہ میں بنائی گئی۔

بعد ازاں حریم شاہ بھاری رقم کی لندن منتقلی سے ہی مکر گئیں اور کہا کہ میں نے وہ ویڈیو مذاق میں بنائی تھی جس پر سابق مشیر احتساب شہزاداکبر نے کہا کہ منی لانڈرنگ کوئی مذاق نہیں ہے، حریم شاہ کے خلاف کاروائی ضرور ہوگی۔

خط میں کہا گیا کہ دوسری ویڈیو میں حریم شاہ نے سارے معاملے کو مذاق قرار دیا، حریم شاہ کی تردیدی ویڈیو لندن میں اسکائی مارکیٹنگ کے دفتر میں ریکارڈ کی گئی جس میں دانیال ملک نامی شخص نے رقم کو قانونی قراردیا۔

ایف آئی اے نے نیشنل کرائم ایجنسی سے دونوں ویڈیو کے تناظر میں حریم شاہ اور دانیال ملک کے خلاف انکوائری کی سفارش کی تھی، اس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ منی لانڈرنگ پاکستان میں قابلِ سزا جرم ہے، تحقیقات میں سامنے آنے والی تفصیلات سے ایف آئی اے کو بھی آگاہ کیا جائے۔اس خط میں حریم شاہ کی سفری اور شناختی تفصیلات بھی فراہم کی گئی تھیں۔
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
چار دن خواری اٹھاے گی منی لانڈرنگ تو اس نے نہیں کی ہوگی یہ پیسے جعلی ہونگے لیکن جنہوں نے کی ہے ان کے تمام اکاونٹس کھلے ہیں
 
NCP123

Minister (2k+ posts)

اس کے بجائے سوراخوں کو منجمد کرنے کی ضرورت ہے۔