اشیائے خورد نوش کی قیمتیں کم ہونا شروع ہو گئی ہیں،مشیر وزارت خزانہ

8inflamuzami.jpg

مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے خوشخبری آگئی، اشیائے خورد نوش کی قیمتیں گرنا شروع ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے ایک بیان میں کہا کہ ٹماٹر، پیاز، چینی، آٹا، چکن، چاول، گڑ میں ہفتہ وار کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1464168673585754113
دوسری جانب مختلف شہروں میں لگنے والے ہفتہ وار بچت بازار عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کا ذریعہ بن گئے۔ چت بازاروں میں کھانے پینے کی اشیا سبزیاں اور پھل کے اسٹالز عوام کو مہنگائی سے مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔

بچت بازاروں میں سبزیاں عام دکانوں اور بازاروں سے کافی کم قیمت پر فروخت ہورہی ہیں اس لیے شہری ہفتہ بھر کی سبزیوں اور پھلوں کی خریداری کے لیے بچت بازاروں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

قبل ازیں مشیر خزانہ شوکت ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈالر 8 سے 9 روپے نیچے آ جائے گا، ہم ایسے اقدامات کر رہے ہیں جس سے ملکی کرنسی مزید مضبوط ہوگی۔