اس سال ٹی 20 ورلڈکپ میں کون کون سے نئے ریکارڈ بنائے گئے؟

9%D8%B1%D8%B9%DA%86%D9%88%DA%86.jpg

متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کا سپر 12 مرحلہ اب فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکا ہے، اس مرحلے میں اب تک کرکٹ ٹیموں کو کھلاڑیوں کی جانب سے متعدد ریکارڈ قائم کیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں اس وقت سیمی فائنل کی دوڑ جاری ہے، کچھ ٹیمیں اس دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں جبکہ اب تک واحد پاکستان وہ خوش نصیب ملک ہے جس کی ٹیم آفیشلی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے، اس سال بننے والے ریکارڈز میں یہ بھی ایک ریکارڈ ہے کہ پاکستان وہ واحد ٹیم ہے جو پانچویں بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچی ہے۔

اسی طرح ایونٹ سے باہر ہونے والی دیگر ٹیموں میں ایک ٹیم ویسٹ انڈیز کی بھی ہے جن کیلئے یہ افسوس ناک خبر ہوگی کہ 10 سالوں میں یہ پہلا ورلڈ کپ کے جس کے ناک آؤٹ راؤنڈ سے پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیم باہر ہوگئی اور سیمی فائنل میں اپنی جگہ نہیں بنا پائی ہے۔

بابر اعظم نے بطور کپتان ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ ففٹیاں بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑا۔ پاکستان نے پہلی بار ورلڈکپ کے میچز میں بھارت کو شکست دی۔

سری لنکا کی ٹیم بھی ایونٹ سے باہر ہونے والی ٹیموں میں شامل ہے مگر اس ٹیم کے لیگ اسپنر ونندو ہسارنگا ایونٹ میں 16 وکٹیں لے کر سری لنکا کے پہلے باؤلر بن گئے ہیں جنہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اتنی وکٹیں حاصل کی ہوں ، انہوں نے یہ اعزاز اجنتا مینڈس کا ریکارڈ توڑ کر حاصل کیا جنہوں نے2012 کے ورلڈ کپ میں 15 وکٹیں حاصل کی تھیں۔



ٹورنامنٹ میں آسٹریلوی اسپنر ایڈم زامپا نے 19 رنز کے عوض پانچ بنگلہ دیش ٹیم کےکھلاڑیوں کو پویلین لوٹا کر بہترین باؤلرز میں اپنا نام بھی شامل کروالیا، ان سے قبل اس ایونٹ میں افغان باؤلر مجیب الرحمان نے اسکاٹ لینڈ کے پانچ کھلاڑیوں کو 20 رنز کے عوض آؤٹ کیا تھا۔



ایونٹ میں 33 میچز کے بعد بھارت نے ابوظہبی میں افغانستان کے خلاف کھیلتے ہوئے 200 رنز کا پہاڑ عبور کرتے ہوئے 210 رنز کا ہدف دیا جو اس ٹورنامنٹ کو سب سے بڑا سکور ہے۔