اسحاق ڈار کے بعد نواز شریف وطن واپسی کیلئے پر تولنے لگے،وکلاء کو اہم ہدایات

wokla111.jpg

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کی واپسی کے بعد قائد میاں نواز شریف نے بھی وطن واپسی کیلئے پرتولنا شروع کردیئےہیں، اس حوالے سے وکلاء کو اہم ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف اور ان کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کےفیصلےکےبعد میاں نوازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نواز شریف کی وطن واپسی کاراستہ ہموار کرنے کیلئے ن لیگی وکلاء کو عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی، قانونی ٹیم تیاری کے بعد جلد ہی راہداری ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے جس کےبعد وہ وطن واپسی کے بعد عدالت میں پیش ہوں گے۔

ن لیگی ذرائع کے مطابق ایوان فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور نواز شریف پر ایک ہی کیس تھا، مریم نواز اس کیس میں مسلسل عدالت میں پیش ہوتی رہی ہیں اور نواز شریف کو کہا جاتا رہا کہ وہ بھی عدالت کے سامنے پیش ہوں جس کے بعد اس کیس کا فیصلہ ہوگا، عدالت نے مریم نواز کی مسلسل پیشیوں اور بریت کی اپیل پر آج انہیں بری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب یہی راستہ نواز شریف کی بریت کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا اور مریم نواز جیسی اپیل نواز شریف کیلئے بھی دائر کی جائے گی۔

دوسری جانب لندن میں علاج کی غرض سے مقیم نواز شریف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں جلد پاکستان جانا چاہتا ہوں اب باہر رہنے میں مجھ پر ایک ایک دن بھاری گزررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کیسز سیاسی تھے جن کا مقصد ہمیں سیاست سے باہر کرنا تھا، یہ سمجھتے ہیں کہ میں سزا کا سن کر واپس نا آؤں، حالانکہ میں تو بیمار بیوی کو یہاں چھوڑ کر مریم کے ہمراہ گرفتاری دینے واپس چلا گیا تھا، خدا کے آج جھوٹوں کو بے نقاب کردیا ہے۔
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
دوسری جانب لندن میں علاج کی غرض سے مقیم نواز شریف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں جلد پاکستان جانا چاہتا ہوں اب باہر رہنے میں مجھ پر ایک ایک دن بھاری گزررہا ہے۔
کنجر کھوتے مفرور کا علاج ڈاکٹر باجوہ غدار نے جو کر دیا ہے
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Why not?..Nawaz can come any time in Pakistan. No hurdle. Jab tak hamaray Neutrals.. Judges sahiban hain Mulk mein koi bhi Corrupt. Killer.Money launderer. Traitor can come Pakistan and enjoy his fearless Criminals life.
 

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
Shoq say wapis aye, Lakin usk bad isay kabhi Pakistan say bahir bhagnay na diya jaye.

ya Pakistan main inqilab aye ga ya Pakistan chud jaye ga, beach la ab koi rasta nahin.
 

monkk

Senator (1k+ posts)
I think they are coming back.. because overseas pakistanioon ny inka jeena haram ker dia tha... wahan panjab police to hy naheen in ky pass