اب پاکستان کس یورپی ملک کے شاہی مہمان کی مہمان نوازی کرے گا ؟

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
برطانوی جوڑے کےبعد ہالینڈ کی ملکہ پاکستان آنےکوتیار

Queen-Maxima-1035851.jpg


برطانوی شہزادہ اور شہزادی کی پاکستان آمد کے بعد ہالینڈ کی ملکہ کوئن میکیسما نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔

ہالینڈ کے شاہی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملکہ میکزیمہ 25 نومبر سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اسلام آباد میں ایک اور نئے شاہی مہمان کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

ملکہ میکسیما اقوام متحدہ کی خصوصی ترجمان برائے مالیاتی ترقی کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔ ملکہ کے دورے کا مقصد پاکستان کیلئے مالیاتی ترقی، قرضوں کی فراہمی اور اس سے متعلق دیگر منصوبوں پر بات چیت اور مزید آسانیاں پیدا کرنا ہے۔


images3.persgroep.net_.jpg


یہاں یہ بات بھی توجہ طلب ہے کہ ملکہ میکزیمہ پاکستان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہی ہیں۔ ملکہ میکسیما اپنے دورے کے دوران پاکستانی خواتین کو فنانشیل سروسز سے آگاہی کی جانب متوجہ کرنا چاہتی ہیں۔

ہالینڈ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صرف 7 فیصد خواتین ہی بینک میں اکاؤنٹ رکھتی ہیں۔ اپنے دورے کے دوران ملکہ وزیراعظم عمران خان، اسٹیٹ بینک کے سربراہ ، مشیر خزانہ اور نادرا کے چیئرمین سے ملاقاتیں کریں گی۔



واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دوران جوڑے نے لاہور، چترال سمیت کئی مقامات کا دورہ کیا۔ کامیاب دورے کے دوران شاہی مہمانوں نے صدر مملکت عارف ، وزیراعظم عمران خان سمیت مختلف عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں۔ ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

EG5Xmj4XUAAAfMC.jpg


دورے کے پہلے حصے میں شاہی جوڑا اسلام آباد کے اسکول پہنچا، جہاں وہ عملے اور بچوں کے ساتھ گھل مل گیا۔

پاکستان کی جانب سے شاندار استقبال اور مہمان نوازی کو برطانوی ہائی کمشنر اور شاہی جوڑے کی جانب سے خوب سراہا گیا


 

xecutioner

Chief Minister (5k+ posts)
When you have son of soil ruling the country.
He loves the motherland and only his attitude towaards country is changing perception. Good going
 

Eye on Pak

MPA (400+ posts)
When you have son of soil ruling the country.
He loves the motherland and only his attitude towaards country is changing perception. Good going
Lakin kajer patwari and fazlootia abb isko yudi sazish kraa dien gaay......batwarii b liberalism say haramism ka safer poora ker chukien hien
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Most welcome to Pakistan.

Great to see the confidence level of countries increasing due to improved security situation in Pakistan. This will in turn bring more business, investment and tourism.