آئندہ صرف وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے منظورشدہ پنکھے ہی بیچے جا سکیں گے

fans-1pkk.jpg

بجلی کی بچت کے لئے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، آئندہ سیزن میں صرف منظور شدہ پنکھے بیچے جا سکیں گے، کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں کا ایس آر او جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں کا ایس آر او جاری کردیا ہے، آئندہ گرمیوں میں ملک بھر میں صرف وزارت سائنس کی جانب سے منظور شدہ پنکھے فروخت ہوں گے۔

اس ضمن میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں اس وقت 10 کروڑ پنکھے استعمال ہو رہے ہيں اور ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث پنکھے زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں۔


وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کم بجلی خرچ کرنیوالے پنکھوں کے استعمال سے بجلی کے بل میں بھی کمی آئے گی۔

ادارے نے مزید بتایا کہ معیاری پنکھوں کے استعمال سے 3400 میگاواٹ بجلی بچائی جا سکتی ہے، جبکہ بچت ہونیوالی بجلی کو انڈسٹری و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکے گا۔

نوٹیفکیشن کا اطلاق جون 2022 سے نافذ العمل ہوگا۔
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
This is orobabaly one of the biggest step taken by this govt.

Quality control will lead to globally accepted products and help increase exports further
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
ادارے نے مزید بتایا کہ معیاری پنکھوں کے استعمال سے 3400 میگاواٹ بجلی بچائی جا سکتی ہے، جبکہ بچت ہونیوالی بجلی کو انڈسٹری و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکے گا۔
Oh teri khair
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
پہلے سے موجود 10 کروڑ پنکھوں کا کیا کروگے۔۔۔؟ پنکھے تو دہائیوں چلتے ہیں اور خراب نہیں ہوتے۔۔۔
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
بجلی کیا پہلے ہی سے سر پلس نہیں ہے؟ حکومت کو اس سے بھلا کیا فائدہ ہوگا انھوں نے تو آئ پی پیز کو کیپیسٹی چارجز دینے ہی ہیں چاہئے بجلی استمعال ہو یا نہ ہو